صدر بنا تو یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالخلافہ تسلیم کر لوں گا: ٹرمپ کی نیتن یاہو کو یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th September 2016, 3:11 PM | عالمی خبریں |

نیویارک 26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات میں اپنی کامیابی کی صورت میں وہ یروشلم کو اسرائیل کے غیر منقسم دارالخلافے کے طور پر تسلیم کر لیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک ملاقات میں اعلان کیا کہ وہ اس سلسلے میں امریکی کانگریس کی طرف سے 1995ء میں منظور کیے گئے اُس قانون پر دستخط کر دیں گے، جس پر اب تک کسی بھی ری پبلکن یا ڈیموکریٹ صدر نے دستخط نہیں کیے۔ نیویارک میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی نجی نوعیت کی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی تھی۔ اسرائیل نے 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور 1980ء میں اسے جبراً اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔ اقوام متحدہ کے زیادہ تر ارکان اس جبری الحاق کو تسلیم نہیں کرتے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...