شمالی کوریا جوہری پروگرام ترک کردے تو امیر ہوجائے گا: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 12:02 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ترک کرنے پر آمادہ ہوجائے تو اسے بہت دولت ملے گی اور کم خاندان کے اقتدار کو تحفظ دیا جائے گا۔لیکن، صدر ٹرمپ کے بقول، اگر کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں سے متعلق کسی معاہدے پر راضی نہ ہوئے تو ان کا غریب ملک صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔جمعرات کو نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹالٹنبرگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 12 جون کو امریکہ اور شمالی کوریا کی طے شدہ سربراہی ملاقات کے متعلق پیانگ یانگ کے لہجے میں اچانک تبدیلی کم جونگ ان اور چین کے صدر ڑی جن پنگ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے کہ چینی صدر کم جونگ ان پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ تاہم صدر نے اپنے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔ایک سوال پر کہ اگر شمالی کوریاطے شدہ ملاقات سے پیچھے ہٹا تو امریکہ کا ردِ عمل کیا ہوگا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "پھر ہم اگلا قدم اٹھائیں گے۔" انہوں نے اس اگلے قدم کی وضاحت بھی نہیں کی لیکن امریکی حکام یہ کہتے آئے ہیں کہ اگر شمالی کوریا کے رویے میں تبدیلی آئی تو اس پر عائد اقتصادی پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ سربراہی ملاقات سے متعلق پیانگ یانگ سے آنے والے بیانات کے باوجود امریکی اور شمالی کورین حکام کے درمیان ملاقات کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت بدستور جاری ہے جن میں صدر کے بقول پیانگ یانگ کے حکام کا رویہ ایسا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔بعد ازاں وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں نیٹو سیکریٹری جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ شمالی کوریا کے حکام امریکہ سے رابطے میں ہیں اور امریکی بھی ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل جمعرات کو شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار ری سون گوون نے جنوبی کوریا کی حکومت کو "خود سر اور نکمی" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔یہ بیان شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ دو روز میں سامنے آنے والے ان اشتعال انگیز بیانات کی نئی کڑی ہے جن میں پیانگ یانگ نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری خیر سگالی کے اقدامات کے برعکس پڑوسی ملک جنوبی کوریا اور اس کے اتحادی امریکہ پر اچانک دوبارہ تنقید شروع کردی ہے۔اس سے قبل رواں ہفتے شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے سول حکومت کے ساتھ اپنی طے شدہ بات چیت اچانک منسوخ کردی تھی۔اس اقدام کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا کے نائب وزیرِ خارجہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے یک طرفہ طور پر جوہری ہتھیار ترک کرنے کا مطالبہ برقرار رکھا تو پیانگ یانگ حکومت 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ہونے والی ملاقات امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ہے لیکن امریکہ اس صورتِ حال پر جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کو بھی اعتماد میں لے گا جوآئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔