امریکہ روس معاہدے سے شام میں بہت سی زندگیاں بچ جائیں گی:ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th November 2017, 11:48 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 12نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ہنوئی میں کہا ہے ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر روسی صدر پوٹن کے ساتھ شام پر ہونے والے معاہدے سے بہت سی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے قریب ایک تفریحی مقام ڈانانگ میں اے پی ای سی کانفرنس کے اختتام پرایئر فورس ون طیارے میں سفر کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد معاہدے پر پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے بڑی تعداد میں انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔اس سے قبل کریملن نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور صدر پوٹن اے پی ای سی سربراہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات میں ایک سیاسی معاہدے پر متفق ہو گئے جس کی شام کو ضرورت ہیاور دونوں ملک داعش کے خلاف لڑائی میں اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔صدر ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانفرنس کے دوران ہماری کئی بار بات چیت ہوئی۔ہم نے محسوس کیا کہ ایک دوسرے کے بارے میں ہمارے خیالات مثبت ہیں۔ اگرچہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح نہیں جانتے تھے لیکن ہمارے درمیان اچھا رابطہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اور پوٹن کے درمیان دو یا تین موقعوں پر مختصر دورانیے کی بات چیت ہوئی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ پوٹن نے اپنا یہ دعوی پھر دوہرایا کہ روس نے پچھلے سال امریکی صدراتی انتخابات میں مداخلت نہیں کی تھی۔مسٹر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی بہت اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس کا بہت فائدہ ہے کیونکہ وہ شمالی کوریا کے معاملے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔شمالی کوریا کے ساتھ ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے اور چین اس سلسلے میں ہماری مد د کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر روس بھی اس معاملے میں ہماری مدد کرے تو یہ مسئل بہت تیزی سے اپنے خاتمے پر پہنچ جائے گا۔چین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڑی بہت اچھے انسان ہیں۔ و ہ معاملات کو بہت بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ چاہتے کہ صدر ڑی شمالی کوریا پر مزید دباؤ ڈالیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...