بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خشوگی مر چکا ہے: صدر ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 1:00 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 20اکتوبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) صدر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی مر چکا ہے اور یہ کہ اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب امریکہ کا رد عمل بہت سخت ہو گا، لیکن وہ اب بھی اس نتیجے پر پہنچنا چاہتے ہیں کہ اصل میں ہوا کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے ایک سیاسی دورے پر روانگی سے قبل اینڈریو ایئر بیس پر طیارے میں سوار ہوتے وقت ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح مجھے دکھائی دے رہا ہے وہ یقینی طور پر بہت افسوس ناک ہے۔نیویارک ٹائمز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں صدر نے ان انٹیلی جینس رپورٹس پر اعتماد کا اظہار کیا جن میں کہا گیا ہے کہ خشوگی کی مبینہ ہلاکت میں اعلیٰ سطحی سعودی ہاتھ ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ تاہم یہ حتمی تعین کرنا ابھی قدرے قبل از وقت ہو گا کہ اس واقعہ کے پیچھے کون ہے۔امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے صدر کو مشورہ دیا ہے کہ خشوگی کی گمشدگی کے بارے میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب کو کچھ دن کا وقت دیا جانا چاہیے۔ترک عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ خشوگی کو سعودی قونصلیٹ کے اندر ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش ٹکڑے ٹکڑے کر کے غائب کر دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔