ملائیشین وزیراعظم اور ٹرمپ میں دہشت گردی کے امور پر بات چیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 11:54 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،13ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے گذشتہ روز واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ہ نماؤں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، عالمی تنازعات اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو سراہا۔صدر ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ وہ اور انڈونیشیا کے وزیر اعظم نجیب بہت بڑے تجارتی معاہدوں پر کام کررہے ہیں جن میں 10ارب سے 20ارب ڈالر مالیت کے بوئنگ طیارے اور جنرل الیکٹرک جیٹ انجن شامل ہیں۔

وزیر اعظم نجیب نے تصدیق کی کہ پانچ سال کی مدت میں اس معاہدے کی مالیت 10ارب ڈالر سے بڑھ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے سرکاری کمپنی ملائیشیا ایئر لائنز میں شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملائیشیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 737قسم کے 25اور 787ماڈل کے 8طیاروں کے سودے کئے ہیں جب کہ 737ماڈل کے مزید 25طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ملک کے پنشن فنڈ کے 7ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکہ میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔نجیب رزاق نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپس کے خلاف لڑنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کہ دہشت گرد امریکہ اور ملائیشیا دونوں کے دشمن ہیں۔ہم دنیا کے اس حصے کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اعتدال اور ترقی پسند مسلم حکومتوں کی مدد کے لیے اسلامی دنیا کے عوام کے دل اور ذہن جیتنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ آپ ملائیشیا میں دیکھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ امریکا کا دشمن ملائیشیا کا دشمن ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ملائیشیا امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔خیال رہے کہ ملائیشیا کا شمار جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں امریکا کے اہم اتحادیوں میں ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال کے آخیر تک صدر ٹرمپ بھی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ متوقع طور پر وہ جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے دورے کے دوران فلپائن اور ویتنام بھی جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...