ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 12:55 PM | عالمی خبریں |

سنگاپور،12؍جون (ایجنسی ) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر کم جونگ ان کے پُر تپاک استقبال کے لیے سنگاپور کے وزیرخارجہ سمیت سینئر حکام موجود تھے۔

سنگاپور کے ایک شاندار ہوٹل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان 12 جون کو ہونے والی تاریخی ملاقات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

امریکا کو امید ہے کہ یہ دو ملکی سربراہی کانفرنس کامیاب ہوجائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان جزیرہ نما کوریا میں استحکام لانے میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ 18 ماہ کے دوران لفظی جنگ جاری رہی جس میں ایک دوسرے کی تضحیک بھی کی گئی اور جنگ کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

حالات یکسر تبدیل ہوگئے اور دونوں ممالک اب ایک دوسرے کے ساتھ سنگا پور میں ملاقات کرنے جارہے ہیں۔

کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ سربراہی کانفرنس سے قبل سنگاپور کے وزیراعلظم لی سین لونگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان تناؤ گزشتہ برس اس وقت شدید ہوگیا تھا جب شمالی کوریا نے امریکی علاقے گوام کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم رہنما کِم جونگ اُن سے پہلی تاریخی ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ 27 اپریل کو شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن ڈیمار کیشن لائن عبور کرکے پہلی مرتبہ جنوبی کوریا پہنچے تھے جہاں انہوں نے شمالی و جنوبی کوریا کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

بعدِ ازاں 29 اپریل کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں برس مئی میں شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرنے کی سائٹ بند ہوجائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا نے رواں ماہ کے آخر میں بین الااقوامی میڈیا کی موجودگی میں اپنیجوہری تنصبات کو تباہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...