کم جونگ اْن سے طے شدہ ملاقات 12 جون کو ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2018, 12:24 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 2جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن سے طے شدہ ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی۔ قبل ازیں وہ اسے منسوخ کرنے کا کہہ چکے تھے۔یہ بات صدر ٹرمپ نے جمعہ کو شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے وائٹ ہاوس میں تقریباً 80 منٹ تک کی ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتائی۔ ٹرمپ کے بقول یہ عہدیدار ایک جنرل ہیں اور شمالی کوریا کے دوسرے طاقتور ترین عہدیدار ہیں۔ٹرمپ کا کم سے طے شدہ ملاقات کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ ایک "آغاز" ہوگا جس کے بعد بتدریج ہونے والے مذاکرات کے ذریعے پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیار ترک کرنے پر رضا مند کرنے کی ضرورت ہوگی۔"ایسا نہیں کہ ہم جائیں گے اور 12 جون کو معاہدے پر دستخط کر دیں گے اور نہ ہی ایسا سوچا گیا تھا، ہم ایک عمل شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "انھوں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ سب ایک ہی ملاقات میں ہو جائے گا، لیکن یہ ایک کامیاب عمل ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے ان سے ملاقات کرنے والے شمالی کوریا کی فوجی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کم یونگ چول کو بتایا کہ شمالی کوریا پر پابندیاں اس وقت تک نہیں اٹھائی جائیں گی جب تک وہ اپنے جوہری ہتھیار ترک نہیں کر دیتا۔جمعہ کو کم جونگ چول وائٹ ہاوس آئے اور اپنے رہنما کی طرف سے ایک خط پیش کیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے اس عہدیدار پر امریکی کمپنیوں پر سائبر حملوں سے روابط کے باعث امریکی پابندیاں بھی عائد تھیں۔صدر ٹرمپ نے اس خط کے مندرجات کے بارے میں تو نہیں بتایا تاہم ان کے بقول یہ ایک اچھی پیش رفت ہے۔صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ آیا شمالی کوریا کے عہدیدار سے گفتگو میں انھوں نے وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے انسانی حقوق پر بات نہیں کی لیکن اس بارے میں ہم بات کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق شمالی کوریا کے پاس ایک درجن سے زائد جوہری ہتھیار ہیں اور وہ تیزی سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو وسعت دے رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔