ایران جوہری معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th October 2017, 10:36 AM | عالمی خبریں |

تہران 6اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزیوں کی ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں سے کیے سمجھوتے کی روح کو پامال کررہا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں عسکری قیادت کے ساتھ چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی روح کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ ہم تہران کو جوہری ہتھیار کسی صورت میں حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ایران نے عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ ایران پوری دنیا میں دہشت گردی درآمد کررہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں افراتفری میں ایران کا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کے حوالے سے پالیسی تبدیل کررہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ آپ ایران کے حوالے سے ہمارا نیا اور اہم فیصلہ جلد سنیں گے۔امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ذرائع ابلاغ میں یہ چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ واشنگٹن تہران کیساتھ طے پائے معاہدے کو تبدیل کررہا ہے۔اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے صدر ٹرمپ ایران سے طے پائے معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں۔’ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علاحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس معاہدے کو امریکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے بار بار اس سے ختم کرنے یا اس سے علاحدگی اختیار کرنے کی بات کرچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔