امریکی صدر ٹرمپ اپنے مسودے سے ہٹ گئے، خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 16th May 2017, 7:29 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بارے میں انتہائی خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ یہ معلومات ایک ایسے اتحادی کی جانب سے آئی تھیں جس نے امریکہ کو انھیں روس تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی تھی۔قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے وائٹ ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا: 'یہ خبر جیسے بیان ہوئی ہے، وہ غلط ہے۔ صدر اور (روسی) وزیرِ خارجہ نے دونوں ملکوں کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا، جن میں شہری ہوابازی کو درپیش خطرے شامل ہیں۔اس دوران کسی بھی وقت خفیہ معلومات کے ذرائع یا طریقوں پر بات نہیں ہوئی، اور صدر نے ایسی کسی فوجی کارروائی کا ذکر نہیں کیا جو پہلے ہی سے لوگوں کو معلوم نہ ہو۔امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس بارے میں متعدد تحقیقات جاری ہیں۔تاہم امریکی صدر ان الزامات کو 'جعلی خبر' کہہ کر مسترد کرتے آئے ہیں۔
حکام نے واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ اوول آفس میں روسی سفیر سرگے کسلی ایک کے ساتھ بات چیت کے دوران امریکی صدر نے کچھ ایسی معلومات کا تبادلہ کیا جن کے نتیجے میں ان کا ماخذ ظاہر ہو سکتا ہے۔یہ گفتگو دولتِ اسلامیہ کے ایک منصوبے کے بارے میں ہو رہی تھی جس کے دوران امریکی صدر اپنے 'مسودے سے ہٹ گئے۔' اخباروں نے لکھا ہے کہ یہ خفیہ معلومات ایک امریکی اتحادی کی جانب سے آئی تھیں اور اس قدر حساس تھیں کہ انھیں دوسری امریکی اتحادیوں کو نہیں بتایا جا سکتا تھا۔وہاں موجود دوسرے لوگوں کو اس غلطی کا اندازہ ہو گیا اور انھوں نے اس کا ازالہ کرنے کے لیے سی آئی اے اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو مطلع کر دیا۔
یہ ملاقات اس کے ایک روز بعد ہوئی تھی جب صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کیا تھا۔ اس پر ایک تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا کہ اس برطرفی کی اصل وجہ یہ تھی کہ کومی امریکی صدر کے روس کے ساتھ تعلقات کی تفتیش کر رہے تھے۔اس ملاقات کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ اس میں روسی فوٹوگرافر موجود تھے تاہم امریکی میڈیا کو اس کی رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔سینیٹ میں دوسرے سب سے اعلیٰ عہدے دار ڈک ڈبرن نے کہا کہ ٹرمپ کا اقدامات 'خطرناک اور اندھا دھند ہیں۔سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رپبلکن سربراہ باب کورکر نے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو انتہائی تشویش ناک ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی ایک بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں 'درپیش خطرات کی نوعیت پر بات ہوئی، نہ کہ ذرائع، طریقہ کار یا فوجی آپریشن کے بارے میں۔تاہم واشنگٹن پوسٹ نے، جس نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی، کہا کہ اس سے ان کی خبر کی تردید نہیں ہوتی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...