ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 14th June 2017, 3:17 PM | عالمی خبریں |

سیاٹل،13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی شہر سیاٹل سے منگل 13 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق کل پیر بارہ جون کی شام ایک اور اپیلز کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ترامیم کے بعد چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر کے حوالے سے جو پابندیاں دوبارہ لگا دی ہیں، وہ امریکا کے وفاقی امیگریشن قانون کے منافی ہیں۔اس فیصلے میں عدالت نے کہا کہ واشنگٹن حکومت نے اس صدارتی حکم نامے کی جو وجوہات بیان کی ہیں، وہ اس اقدام کے لیے کافی نہیں کہ اکثریتی طور پر مسلم آبادی والے چھ ممالک کے شہریوں کو امریکا میں داخل ہونے سے بالعموم روک دیا جائے۔ یہ فیصلہ امریکا کی نویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے ججوں کے ایک تین رکنی پینل نے متفقہ طور پر کیا، جس کے مطابق صدر ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیوں پر عمل درآمد آئندہ بھی معطل رہے گا۔اس عدالتی فیصلے کو ماہرین گزشتہ تین ہفتوں سے بھی کم عرصے میں امریکی صدر کی عائد کردہ سفری پابندیوں کی پالیسی کے لیے دوسرا بڑا قانونی دھچکا قرار دے رہے ہیں۔اس فیصلے کے بعد واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ اپیلز کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف بھی امریکی سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کرتے ہوئے نئے سرے سے جائزے کی درخواست دے گی، ویسے ہی جیسے گزشتہ ماہ ایک اور اپیلز کورٹ کے ایسے ہی ایک فیصلے کے بعد دائر کی گئی تھی۔توقع ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے دائر کردہ یہ دونوں قانونی اپیلیں آئندہ کسی وقت ایک ساتھ سنی جائیں گی اور ان کی یکساں نوعیت کی وجہ سے ان پر سماعت کے بعد ایک ہی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

پیر کی شام سنائے جانے والے فیصلے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کا کہنا تھا کہ یہ عدالتی فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچائے گا۔ لیکن یہ وہ دلیل ہے، جسے تین ججوں کے پینل نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔اس مقدمے کے ایک فریق ریاست ہوائی کے اٹارنی جرنل ڈگ چِن تھے، جنہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان سفری پابندیوں کو معطل رکھا جائے۔ اپیلز کورٹ کے فیصلے کے بعد انہوں نے کہا، یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست کے تین ستون ہیں اور ملک میں فیصلہ سازی کو متوازن رکھنے کا ایک پورا نظام بھی اپنی جگہ کام کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔