بشارالاسد نے کیمیائی حملہ کیا تو فوری حرکت میں آئیں گے: امریکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 1:43 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن6ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسد رجیم نے شامی قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورا اور ’مُناسب‘ جواب دیا جائے گا۔

امریکا کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب دوسری جانب اسد رجیم، روس اور ایران مل کر شام کے شہر ادلب پر فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ ، امریکا اور عالمی برادری بار بار ادلب پر چڑھائی کے سنگین نتائج پر انتباہ کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ادلب پر حملہ کیا گیا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

وائیٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ شام میں کیمیائی حملے کے جواب سے متعلق ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ اگر بشارالاسد نے کیمیائی حملے کا دوبارہ ارتکاب کیا تو امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا فورا اور مناسب طریقے سے جواب دے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے اسد رجیم اور اس کے حلیف ممالک روس اور ایران کو خبر دار کیا تھا کہ ادلب پربے مقصد فوج کشی سے گریز کریں ورنہ لاکھوں بے گناہ عام شہری مارے جا سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ اگر ادلب پرحملہ کیا جاتا ہےتو یہ ایران اور روس کی سنگین انسانی غلطی ہوگی اور اس کے بھیانک نتائج کے ذمہ دار بھی وہی ممالک ہوں گے۔ اگر ادلب میں فوجی کارروائی کی اجازت دی جاتی ہے تو لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ مارے جا سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...