ٹرمپ کا جاپان اور چین کے رہنماؤں کو فون

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 7:34 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس سے جاپان اور چین کے راہنماؤں کو علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون کر کے شمالی کوریا سے متعلق تحفظات پر تبادلہ خیال کے لیے کہا ہے۔ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کے درمیان تیس منٹ کی فون کال کا مقصد پیانگ یانگ پر اس بابت دباؤ بڑھانا تھا کہ وہ مزید اشتعال انگیز اقدام نہ کرے۔آبے نے پیر کو ٹوکیو میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ شمالی کوریا سے بھرپور مطالبہ کیا جائے جو کہ اپنی اشتعال انگیزی دہراتا جا رہا ہے، کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اعلیٰ سطح پر نگرانی اور ٹھوس ردعمل کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔ ان کے بقول ٹرمپ کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پیانگ یانگ کے معاملے پر بڑا کردار چین کو ادا کرنا چاہیے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "شینخوا" کے مطابق ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جنپنگ سے بھی فون پر بات کی۔خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین جزیرہ نما کوریا کی کشیدہ صورتحال میں اضافے کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے حکام نے اتوار کو وائس آف امریکہ کو ان ٹیلی فون کالز کی تصدیق کی تھی۔امریکی حکام تواتر سے یہ کہتے آئے ہیں کہ شمال کوریا کی کسی بھی مزید اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے تمام طریقوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...