نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات ایران کے معاملے پر بات چیت کی نذر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:54 AM | عالمی خبریں |

نیویارک،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تیسری ملاقات تقریبا مکمل طور پر ایران کے معاملے کے لیے مخوص رہی۔ اس دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی جس کے بارے میں ٹرمپ نے ملاقات کے آغاز میں ذکر کیا تھا۔

ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’امریکی صدر کا نقطہ آغاز اسرائیلی نقطہ آغاز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جب کہ صدر اوباما کی انتظامیہ کے زمانے میں صورت حال اس کے برعکس تھی‘۔بات چیت میں ٹرمپ نے ایران کو خطے کے مسائل کی جڑ قرار دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے ایران کی جانب سے ان شر انگیزیوں کو روکنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس امر کے عملی اقدامات کی صورت اختیار کرنے کے لیے وقت درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے امریکی موقف فیصلہ کن ہے اور یہ دیگر بڑے ممالک کے مواقف کو بھی تبدیل کر سکتا ہے۔نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تجویز دی کہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدے سے دست بردار ہوا جائے یا پھر اس معاہدے میں سنجیدہ ترامیم کی جائیں۔ ان میں تہران پر پابندیوں میں اضافہ ، بلند شرح کے ساتھ یورینیئم کی افزودگی پر پابندی کی مدت کم از کم 15 برس کرنا ، تہران کے پاس موجود تمام جدید ترین سینڑی فیوجز تباہ کرنا ، تہران سے دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو روک دینے کا مطالبہ اور حزب اللہ کے لیے ایران کی مالی اور عسکری سپورٹ روکنے کا عہد شامل ہے۔

توقع ہے کہ کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم خطے میں تہران کے عسکری پھیلاؤ کے خطرے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ نیتنیاہو ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں جس کو وہ انتہائی خطر ناک شمار کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ کو براہ راست مخاطب کر سکتے ہیں۔امریکا کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم اس حقیقت کا ادراک رکھتے ہیں کہ شام میں ایرانی وجود پر اثر انداز ہونا صرف ماسکو کے ہاتھ میں رہ گیا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں نیتنیاہو نے پیوتن سے 6 ملاقاتیں کی ہیں۔ اسرائیل نے امریکا اور روس کی جانب سے تل ابیب کے اس مطالبے کو مسترد کرنے پر اپنی ناراضی کو نہیں چھپایا جس میں کہا گیا کہ ایران ، حزب اللہ اور ہزاروں ایرانی جنگجوؤں کو مقبوضہ گولان سے 60 کلومیٹر دور کیا جائے۔ اسی واسطے نیتنیاہو نے واشنگٹن اور ماسکو کو بھیجے گئے پیغام میں بھی یہ دھمکی دی کہ اسرائیل "شر کو ختم کرنے کے لیے مْصر ہے اور وہ حجم میں چھوٹا سا ہے"۔ نیتنیاہو کا اشارہ شام میں ایرانی وجود کی جانب تھا۔

نیتن یاہو نے عندیہ دیا کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملے بالخصوص آخری کارروائی جس میں حماہ کے قریب سائنسی تحقیق کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیار اور طویل مار کے میزائل بھی تیار کرتا ہے.. یہ کارروائیاں اسرائیلی دھمکی کی سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد شام میں ایران کو پنجے گاڑنے اور گولان میں لڑائی کا محاذ بنانے کی کوشش سے روکنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...