جی ایس ٹی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاریوں کی ہڑتال، پہلے ہی دن 200کروڑ کا نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 1:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 9؍ اکتوبر ( ایس او نیوز ؍ ایجنسی ) ملک بھر میں صبح 8بجے سے 2روزہ لاریوں کی  ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ ٹرک آپریٹروں نے جی ایس ٹی، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور سڑکوں پر پھیلے متعدد قسم کی بدعنوانی کے خلاف دوروزہ ملک گیر ہڑتال شروع کردی ہے۔ اس ملک گیر ہڑتا ل اپیل ٹرک آپریٹروں کی تنظیم آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی ) نے کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ ٹرک مالکان اور ٓاپریٹر جی ایس ٹی کے تحت نقصان پہنچانے والی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ اور ان کا مطالبہ ہے کہ ڈیزل کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لایا جائے ۔ اس لئے صبح 8بجے سے 36گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی اپیل کی گئی ہے۔اے آئی ایم ٹی سی کے صدر ایس کے متل نے ہڑتال سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرس سرکاری افسران کے غیر انسانی اور سخت رویے سے پریشان ہیں۔ جی ایس ٹی، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پریشانی بڑھ رہی ہے اور اس کے علاوہ سڑکوں پر پھیلی بدعنوانی بھی ہے، جس کے خلاف 9سے 10اکتوبر لاریوں کی ہڑتال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹس کی سب سے بڑی تنظیم اے آئی ایم ٹی سی ملک بھر میں 93لاکھ ٹرک والوں اور 50لاکھ بس وٹورسٹ آپریٹروں کی نمائندگی کرتی ہے۔ 

سمجھا جاتا ہے کہ اس احتجاجی ہڑتال سے کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیا کی سپلائی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ ٹرانسپورٹروں کی ایک دیگر تنظیم آل انڈیا ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی ڈبلیو اے ) کے صدر پردیپ سنگھل نے کہا ہے کہ ہڑتال کی اپیل اے آئی ایم ٹی سی نے کی ہے اور ہم اس کی حمایت کررہے ہیں۔ سرکاری افسران ہمیں جی ایس ٹی کے بارے میں کچھ سمجھا تے نہیں ہیں اور کوئی صفائی بھی نہیں دیتے ۔ جی ایس ٹی کو بے حد پیچید بنادیا گیا ہے جس سے بے حد پریشانی ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...