ملک گیر ٹرک ہڑتال کرناٹک میں مالکوں کے اختلافات کی نذر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 12:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍جولائی(ایس او نیوز)ملک بھر میں ٹرکوں سے ٹول کی وصولی کے نظام کو ختم کرنے اور دیگر مطالبات پر زور دینے کے لئے ٹرک مالکوں کی طرف سے شروع کی گئی غیر معینہ مدت کی ہڑتال پہلے ہی دن ناکام ہوگئی۔

ٹرانسپورٹرس اسوسی ایشن میں آر شنموگپا کے گروپ کی طرف سے اس ہڑتال کی آواز دی گئی تھی ، جسے مقابل گروپ میں شامل چنا ریڈی اور ان کے حامیوں نے حمایت سے صاف انکار کردیا جس کی وجہ سے لاری مالکوں کی انجمن میں شدید اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں اور نتیجہ یہ ہوا کہ ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال بے اثر ہوگئی۔

ملک بھر میں ٹرکوں سے وصول کئے جانے والے ٹول کو ختم کرنے اور ساتھ ہی ڈیزل پر ریاستی حکومت کی طرف سے لاگو سیس واپس لینے کے مطالبے پر زور دینے کے لئے لاری مالکوں کی اسوسی ایشن کے شنموگپا گروپ نے ہڑتال کی آواز دی تھی، اور کہاتھاکہ اس آواز کے نتیجے میں کرناٹک کے 6.5ٹرک سڑکوں پر نہیں اتریں گے، لیکن چنا ریڈی گروپ کی طرف سے مخالفت کا نتیجہ یہ ہوا کہ بیشتر ٹرک آج سڑکوں پر اترے ، شنموگپا نے کہاتھاکہ لاری مالکوں کو ہرسال ٹول کے طور پر مرکزی حکومت کو17ہزار کروڑ روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، اگر یہ سلسلہ ختم ہوجائے تو مال برداری کی شرحوں میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔

دوسری طرف چنا ریڈی گروپ نے شنموگپا کی آواز پر ٹرک ہڑتال کی تائید سے صاف انکار کردیا ۔ چناریڈی کے گروپ میں شامل ٹرک مالکوں نے حسب معمول اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔ دیگر ریاستوں میں ان مطالبات پرزور دیتے ہوئے ٹرک ہڑتال کو آج آگے بڑھایا گیا، اس سلسلے میں کل رات ٹرک مالکوں اور حکومت کے درمیان ہوئی بات چیت ناکام ہوگئی جس کے نتیجے میں بجز کرناٹک ملک کی دیگر ریاستوں میں ٹرک ہڑتال باضابطہ شروع ہوگئی۔ کہاجاتاہے کہ مرکزی وزیر برائے بری نقل وحمل نتن گڈکری نے دوماہ قبل ٹرانسپورٹ مالکوں سے اس موضوع پر بات چیت کی اور کہا تھاکہ تین ماہ میں وہ اس مسئلے کو سلجھا دیں گے، لیکن اس کو سلجھانے کے لئے اب تک کوئی بھی پیش رفت نہ ہونے کی پاداش میں ٹرکٹ مالکوں نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...