بہار میں تیز رفتارٹرک بے قابو ہوکر مسجد کے اندر گھس گئی؛ تین نمازیوں کی موت. ایک شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th September 2017, 1:50 AM | ملکی خبریں |

سیتامڑھی (بہار) 12/ستمبر (ایس او نیوز/ محمد صدرعالم نعمانی) ریاست بہار کے  پوپری کی ایک مسجد  میں تیز رفتار ٹرک گھس کر  ظہر کی نماز پڑھ کر باہر آنے والے نمازیوں کو روند ڈالنے کے نتیجے میں تین نمازیوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک نمازی شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

حادثہ   بچھار پور کے نیرا ٹولہ کی مسجد میں ظہر کی نماز کے وقت پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت  الحاج محمد ظہیر، محمد نصیر. دو نوں سگے بھائی اور محمد ظہیر الحق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں ان تینوں  کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئ جبکہ رحمت علی شدید زخمی ہوگئے جن کا علاج پوپری کے اسپتال میں کیا جارہا ہے

حادثے میں  محمد اشتیاق کی بھیس بھی مرگئی جبکہ  گھاس  پھوس کا ایک مکان بھی گاڑی کی زد میں آنے سے گرگیا.ٹرک ایسی بے قابو ہوئی کہ ٹرک کی زد میں  دوموٹر سائکل اور ایک سایکل بھی  آگئی۔ ان سبھو ں سے ٹکرانے کے بعد ٹرک  مسجد کی چہار دیواری اور بیت الخلاء کی دیوار سے ٹکراگئی تھی،جس سے دونوں دیوار بھی گرگئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کے ظہر کی نماز پڑھ کر نمازی  جیسے ہی مسجد سے باہر نکلنے لگے  اچانک سیتامڑھی کی جانب سے تیز رفتار سدھاڈیڑی کی ٹرک مسجد کے اندر گھس گئ جب تک نمازی کچھ سمجھ پاتے اس وقت تک چار نمازی گاڑی کی زد میں  آچکے تھے.

 حادثہ سے پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا. اطلاع ملتے ہی پوپری کے  پولس افسران اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہونچ کر زخمی کو علاج کیلئے پوپری لے گئے. جبکہ ڈرائیور  کو بھی اپنی نگرانی میں ساتھ لے گئے. اس حادثہ سے پورے محلہ میں چیخ وپکار مچ گیا اور پل بھر میں پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جائے وقوع پر پہونچ کر روڈ کو جام کر دیا جس کی وجہ سے گھنٹوں پوپری سیتامڑھی شاہراہ  پر سواریوں کی آمدورفت رُک گئی۔ نمازیوں نے بتایا کہ ٹرک کا  ڈرائور نشہ کی حالت میں تھا. خیال رہے کہ  روڈ اور مسجد کا فاصلہ کم سے کم 50فٹ ہے.اس کے باوجود گاڑی مسجد سے ٹکڑاگئی  جسکی وجہ سے تین لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا، جبکہ چوتھے کی حالت ہنوز نازک بنی ہوئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...