تری پورہ اسمبلی الیکشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل؛کل ہوگی ووٹنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2018, 8:41 PM | ملکی خبریں |

اگرتلہ 17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تری پورہ میں اسمبلی کے انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔جمعہ کو انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد،اتوار کے روز سب کی نگاہیں اب ووٹنگ پرہیں۔دراصل، تری پورہ میں کل یعنی اتوار کو انتخابات ہونے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان انتخابات میں حکمران بائیں محاذ کے سامنے اہم دعویدار کے طور پر ابھر رہی ہے۔بایاں محاذ گزشتہ 25سالوں تک ریاست میں اقتدارمیں ہے۔کل اسمبلی کے حلقوں میں سے60میں سے 59حلقوں میں کل پولنگ ہوگی ۔چریلم اسمبلی سیٹ سے سی پی ایم کے امیدوار رامیدر نارائن دیب برما کی پانچ دن پہلے ہوئی موت کی وجہ اس سیٹ پر الیکشن 12مارچ کوہوگا۔قبائلیوں کے لیے20نشستیں محفوظ ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ریاست میں چار ریلیوں سے خطاب کئے جانے کے ساتھ ہی بی جے پی نے یہاں جم کر اشتہاربازی کی ہے۔اس مہم میں بھگوا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ، مرکزی وزیر را ج ناتھ سنگھ، ارون جیٹلی، نتن گڈکری اوراسمرتی ایرانی اور اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے بڑے لیڈران شامل ہوئے ہیں۔پانچویں بار وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل مانک سرکار نے سی پی ایم کی انتخابی مہم کی قیادت کرتے ہوئے ریاست میں تقریباََ 50ریلیوں سے خطاب کیا۔دوسری طرف بائیں محاذکے سیتارام یچوری اور برندا کرات نے پارٹی کی مہم کی بھی حمایت کی۔کانگریس کی مہم تھوڑی ہلکی تھی۔پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مہم کے آخری دن کے دوراناوناکوٹ میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ان انتخابات میں مجموعی طور پر 307امیدوار دوڑمیں ہیں۔سی پی ایم 57سیٹوں پرانتخابات لڑرہی ہے جبکہ دیگر لیفٹ پارٹیاں آر ایس پی، فارورڈ بلاک اور سی پی آئی نے ایک ایک نشست پر امیدوار اتارا ہے۔کانگریس59نشستیں مقابلہ کررہی ہے۔ووٹنگ3214پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7بجے سے 4بجے ہو گی۔اور ووٹوں کی گنتی3مارچ کوہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...