گلبرگہ میں طلاق ثلاثہ سے متعلق احتجاجی ریلی میں شریک ہزاروں خواتین کا اظہارِ تشکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2018, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،8جنوری(ایس او نیوز)یونائٹیڈ مسلم فورم گلبرگہ کے پریس نوٹ کے بموجب شہر گلبرگہ میں بروز ہفتہ ایک عظیم الشان پُرامن احتجاجی ریالی نکالی گی۔جس کا مقصد حکومت ہند کی جانب سے طلاق ثلاثہ کے ذریعہ اسلامی شریعت میں مداخلت کی کوشش پارلیمنٹ میں بل پاس کرانے کے ذریعہ کی گئی، اس کے خلاف آواذ بلند کرتے ہوئے اپنے احساسات کو درج کرنا تھا۔ اس ضمن میں شہر گلبرگہ کے مشاءئیخین عزام، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دینی و ملی جماعتیں اور سیاسی جماعتوں نے مل کر منصوبہ بند انداز میں اس احتجاجی ریالی کو منظم کیا۔ اس ضمن میں شہر میں کئی مشاورتی اجلاس ہوئے، منصوبے بنائے گئے ، ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہؤ ایک مقصد کے لئے ان تمام احباب نے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جنہیں جو ذمہ داری دی گئی تھی اس کو بہتر سے بہتر انداز میں پائے تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی۔ نتیجہ یہ نکلا کے بڑی تعداد میں خواتین و مرد مسلم چوک و نیشنل کالج گراؤنڈ سے نکل کر سنگتراشواڑی، جگت سرکل، تماپوری سرکل سے ہوتے ہوئے منی ودھان سودھا پہنچے۔ اس لمبے فاصلے کو حوصلہ مند ناروں اور نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے طے کیا۔ خواتین بھی اپنی خاموشی سے اس ریالی میں شریک ہوتے ہوئے اپنی دینی حمیت اور اسلامی شریعت اور اس کے ذریعہ انہیں دئے گئے حقوق پر شرح صدرہونے کا مظاہرہ کیا۔ اور ڈی سی آفس پہنچنے پر میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے اپنے جذبات کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی شریعت میں کسی بھی طرح کی مداخلت منظور نہیں۔ اس مقصد کے لئے جز وقتی طور پر یونائیٹڈمسلم فورم گلبرگہ نام کی تنظیم قائم کی گئی تھی ۔اس کے تمام ذمہ داروں نے اس عظیم الشان ریالی میں شریک مشائیخین عزام، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دینی و ملی جماعتوں کے ذمہ داران ، سیاسی جماعتوں کے قائدین، اڈوکیٹ حضرات، ڈاکٹرحضرات جس میں پیارامیڈکل کے احباب بھی شامل ہیں، تعلیمی اداروں کے ذمہ داران، دینی مدارس کے ذمہ داران، لاری کے مالکان اور ان تمام احباب جن کا نام یہاں پر درج نہیں ہوسکا، لیکن انہوں اس ریالی کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے، ان سب کا تہ دل سے مشکور ہیں۔ اور اپیل کرتے ہیں کہ شہر گلبرگہ میں اسی طرح ملی اتحاد کا مظاہرہ ہمیشہ ہوتا رہے۔ممتاز سماجی خدمت گزارو ماہر تعلیم پروفیسر سعید احمد مجددی نے بھی احتجاجی ریالی کی کامیابی پر ریالی میں شامل گلبرگہ کے تمام مسلم مرد و خواتین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...