مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی حمایت کرنے رحمن خان کی اپیل، دستورہند میں ہرباشندہ کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کی آزادی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2017, 10:44 AM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22/اگست(ایس او نیوز)ایک وقت میں 3طلاق کو غیر قانونی اور غیر قرآنی قراردینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر راجیہ سبھا کے رکن اور سابق مرکزی وزیر کے رحمن خان نے کہا ہے کہ اسلام میں ایک وقت میں 3طلاق کو بہت ہی ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے اور یہی مسلم پرسل لاء بورڈ کا موقف ہے ۔ سپریم کورٹ نے شریعت اسلامیہ میں رائج طلاق احسن پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا بلکہ بیک وقت 3طلاق کو غیر قانونی اور غیر قرآنی قراردیاہے ۔ اس لئے پارلیمنٹ طلاق کے غلط استعمال پر تو قانون بناسکتی ہے مگر طلاق کے ختم کرنے پر قانون نہیں لاسکتی ہے۔کیوں کہ ہندوستان کے آئین میں ہر باشندہ کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کی آزادی ہے۔ تین طلاق اور تعداد ازدواج قرآن اور سنت سے ثابت ہیں اور یہ اسلامی شریعت کا لازمی جز ہیں۔ دستور ہند سبھی مذاہب اور فرقوں کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے قانون بنانے کی بات ضرور کہی ہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ حکومت کی جو مرضی ہووہ قانون بنالے بلکہ اس میں مذہبی احکامات کا خیال رکھا جانا ضرور ی ہے اگر ایسا نہ کیاگیا تو یہ ملک کی جمہوریت کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔کے رحمن خان نے کہاکہ تین طلاق کا معاملہ شرعی مسئلہ ہونے کے ساتھ سینکڑوں سال سے خالص اسلام کے ماننے والوں سے منسلک ہے۔لیکن اس دوران اسلام مخالف طاقتوں نے اس مدعے کو پورے زور شور سے اٹھانے کا کام کیا ہے، جس کے سبب آج تین طلاق پر پارلیمنٹ میں قانون بنانے تک کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہوکر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہوجائیں اورآئندہ اقدام کے فیصلہ کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم مرد وخواتین پرسنل لاء کے ساتھ ہیں اس معاملہ میں جوبھی مسلم پرسنل لاء بورڈ کا فیصلہ ہوگا اس کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے بیانات اور مرکزی حکومت کے موقف سے 6 ماہ بعد کیسا قانون ہوگایہ تو بعد کی بات ہے لیکن یہ 6 ماہ کا وقت مسلم قیادت کے لئے بڑی آزمائش ہے ،جس میں صبر و تحمل کے ساتھ اس کا قابل قبول حل تلاش کرناہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ بانو کیس کے بعد بھی مسلم پرسنل لاء بورڈ نے طلاق ثلاثہ معاملہ پرمسلم معاشرہ کیلئے اجتماعی طورپر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا 249اب بھی وقت ہے کہ اس معاملہ میں تمام مسالک کے علماء سرجوڑکر بیٹھیں اورایک لائحہ عمل تیار کریں جو تمام مسالک کے قابل قبول ہو ۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔