تین طلاق پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ،گرمی کی چھٹیوں کے بعد فیصلہ ممکن ؛ پرسنل لاء بورڈنے مذہبی معاملہ ثابت کیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2017, 10:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تین طلاق معاملے پر سپریم کورٹ نے سماعت آج مکمل کرلی۔کورٹ کی آئینی بنچ نے 6دن تک تمام فریقوں کو سننے کے بعدفیصلہ محفوظ رکھ لیا۔مسلم سماج سے منسلک اس مسئلے پر فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آئے گا۔کورٹ نے اس دوران ایک ساتھ3طلاق بولنے کا بندوبست یعنی طلاق بدعت کی آئینی حیثیت کی جانچ پڑتال کی۔یہ پرکھا کہ کہیں اس سے خواتین کے برابری کے حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی ہے۔ساتھ ہی، یہ بھی دیکھا کہ یہ نظام اسلام کا لازمی حصہ ہے یا نہیں۔

اس مسئلے پر2015میں سپریم کورٹ کے 2ججوں کی بنچ نے ازخودنوٹس لیاتھا۔آخرکاراسے 5ججوں کی آئینی بینچ کوسونپ دیاگیا۔بنچ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اس مسئلے پر سماعت کی۔اس دوران اٹارنی جنرل مکل روہتگی، کپل سبل، سلمان خورشید، راجورام چندرن، اندرا جے سنگھ اور رام جیٹھ ملانی جیسے سینئر وکلاء کے ساتھ ساتھ بہت سے اور وکلاء نے اپنی دلیلیں رکھیں۔3طلاق کی مخالفت میں سپریم کورٹ پہنچی سائرہ بانو اور دوسری مسلم خواتین کے ساتھ ہی مسلم خواتین پرسنل لاء بورڈ، مسلمان خواتین تحریک جیسی تنظیموں نے اسے ختم کرنے کی وکالت کی۔انہوں نے اسے خواتین کے خلاف امتیازی سلوک بھرا بتایا۔انہیں مرکزی حکومت کا بھی پورا ساتھ رہا۔

مرکزی حکومت کے سب سے بڑے وکیل اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے کہا کہ جس طرح ہندوؤں میں ستی اور ہیکل جیسی روایت کو ختم کیا گیا، اسی طرح 3طلاق کو بھی ختم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے پاکستان، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں اس کے کافی پہلے ختم ہو جانے کی معلومات کورٹ کو دی۔حالانکہ کل جمعیۃ علماء ہندنے سرکارکی اس دلیل کی ہوانکال دی تھی اورپاکستانی عدالتوں کے فیصلے کی معلومات کورٹ کودیں تھیں جن میں طلاق ثلاثہ کوتسلیم کیاگیاہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پیش کپل سبل نے کہا کہ 3طلاق کا اطلاق  1400سال پرانا ہے۔یہ مذہب سے منسلک موضوع ہے۔اس میں کورٹ کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے ابتداء ہی میں کہاتھاکہ اگریہ مذہبی معاملہ ہوگاتوہم مداخلت نہیں کریں گے۔اگرچہ کورٹ کا یہ کہنا تھا کہ آئین کی آرٹیکل 25کسی مذہب کے صرف ایسے حصے کو تحفظ دیتا ہے جو لازمی ہو۔مسلم پرسنل لاء بورڈنے حدیث اورصحابہ اورمعتبرکتابوں میں اس نظام کے ذکر کا حوالہ دیا۔اس کی دلیل تھی کہ ہندوستان کا سب سے بڑا سنی مسلم طبقہ حنفی اس نظام کو تسلیم کرتا ہے۔لہٰذا ساڑھے 16کروڑلوگوں کے مذہبی مسئلے سے کورٹ دور رہے۔اس پر عدالت کا سوال تھا کہ اگر یہ اتنا ضروری حصہ ہے تو جمعہ کی نمازمیں اسے گناہ قرار دیتے ہوئے اس سے دور رہنے کوکیوں کہا جاتا ہے۔سماعت کے آخری دن آج پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ مسلم سماج 3طلاق کو غلط سمجھتا ہے۔لہٰذا بورڈنے یہ طے کیاہے کہ وہ ملک بھر کے قاضیوں کو اس کے خلاف مشاورت جاری کرے گا۔ان سے یہ کہا جائے گا کہ 3طلاق سے بچا جائے۔کورٹ نے بورڈ سے کہا  کہ وہ مشاورت کی کاپی اسے سونپیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...