یلاپور میں موسلا دھار بارش کے دوران اسکول پر درخت گر پڑا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2018, 10:10 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور13؍اگست (ایس اونیوز)ضلع شمالی کینرا میں بھاری برسات کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے اور کئی مقامات سے نقصانات کی خبریں مل رہی ہیں۔ یلاپور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کے ہائر پرائمری اسکول پر ایک درخت کی شاخ ٹوٹ کر گرنے سے ایک کمرے کی دیوار اور اسکول کے بیت الخلاء کو نقصان پہنچا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت بچوں کی کلاس چل رہی تھی۔ لیکن پاس کابہت بڑا درخت اکھڑتے ہوئے دیکھ کر پڑوس کے لوگ دوڑے چلے آئے اور چیخ و پکار کرتے ہوئے فوری طور پر بچوں اور اساتذہ کو کلاس سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔ اس طرح آس پاس کے لوگوں کی حاضر دماغی سے بچے بحفاظت کمرے سے باہر نکل آئے اور کسی کو بھی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔حادثے کے وقت اسکول میں 164طلبہ ،6اساتذہ اور باورچی وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ پچھلے چند دنوں قبل اسی قسم کی موسلا دھار بارش سے پورے یلاپور تعلقہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی تھی اور بہت زیاد ہ جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...