نجی اسپتالوں میں علاج کی شرحوں کا تعین جلد: نائب وزیر اعلیٰ پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2018, 11:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍ستمبر(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں میں علاج کے بعد مریضوں کو بھاری رقم کی ادائیگی کے لئے ہراساں کئے جانے کے واقعات حکومت کے عمل میں ہیں، ان واقعات پر روک لگانے کے لئے حکومت کی طرف سے نجی اسپتالوں میں علاج کے لئے شرح متعین کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے۔ کورٹگیرے کے ایک گاؤں میں سرکاری پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ ریاستی محکمۂ صحت کی طرف سے نجی اسپتالوں میں شرحوں کا تعین کرنے کا حکمنامہ تیار ہے، عنقریب اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے جو بہتر سہولتیں حکومت کی طرف سے مہیا کرائی جارہی ہیں عوام ان سہولتوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ نجی اسپتالوں پر جو لوگ منحصر ہیں ان کی سہولت کے لئے بھی ریاستی حکومت کی طرف سے شرحوں کے تعین کو ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس تعین کے ساتھ ہی اسپتالوں میں مریضوں کو ہراسانی کا سلسلہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورٹگیرے میں اے پی ایم سی مارکیٹ کی تعمیر کا منصوبہ مرتب کیا گیا ہے عنقریب اس پر کام شروع کیاجائے گا۔ یہاں پر پینے کے پانی کی سہولت کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھی وزیر موصوف نے مناسب اقدامات کا وعدہ کیا ۔ وزیر شہری رسد وخوراک ضمیر احمد خان، ٹمکور ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رکیش کمار، ایس پی دیویا گوپی ناتھ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...