منگلورو ڈی سی پی ہنومنتھرئیّا کا تبادلہ منسوخ
منگلورو 10؍اگست (ایس او نیوز) اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کے دوران چند دن پہلے منگلورو ڈی سی پی(ٹریفک اینڈ کرائم) ہنومنتھرئیّا کو ٹرانسفر کرنے کے جو احکامات سرکاری طور پر جاری ہوئے تھے ، اب وہ واپس لیے گئے ہیں اور انہیں منگلورو کمشنریٹ میں ہی بحال رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔البتہ ان کو اب ڈی سی پی (لاء اینڈآرڈر )کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
خیال رہے کہ۴؍ اگست کو سرکاری حکم نامے کے مطابق ہنومنتھرئیّا کو چن پٹن کے پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپال کی حیثیت سے ٹرانسفر کیا گیا تھا۔اور پُٹاّ مہادَیاکو منگلورو ڈی سی پی (لاء اینڈ آرڈر) بنایا گیاتھا۔ حکومت نے اب اپنے احکامات میں تبدیلی کرتے ہوئے پُٹّا مہادَیا کو پولیس ٹریننگ اسکول کے پرنسپال کا عہدہ سونپا ہے۔جبکہ ہنومنتھرئیّا کی جگہ پر منگلورو ڈی سی پی (ٹریفک اینڈ کرائم) کے عہدے پر ابھی کسی کو متعین نہیں کیا گیا ہے۔