مدھیہ پردیش ٹرین بم دھماکہ معاملہ؛ کانپور دہشت گرد ماڈیول کو کارتوس سپلائی کرنے والا راگھویندر سنگھ چوہان گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th March 2017, 2:52 AM | ملکی خبریں |

کانپور، 29؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) اترپردیش اے ٹی ایس نے کانپور دہشت گرد ماڈیول کی جانچ کے دوران بڑی کامیابی ہاتھ لگنے کا دعوی کیا ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم نے دہشت گرد ماڈیول کو بھاری مقدار میں کارتوس سپلائی کرنے کے الزام میں  راگھویندر سنگھ چوہان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے ٹی ایس کی اگر مانیں تو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد چوہان کے نام کا انکشاف ہوا تھا، چوہان ایک آرمس ڈیلر ہے۔دراصل، گزشتہ 7؍مارچ 2017کو مدھیہ پردیش میں ہوئے ٹرین دھماکے کو انجام دینے والے مشتبہ افراد کے پاس سے تقریبا 700کارتوس اور کھوکھے برآمد کئے گئے تھے۔اتنی بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہونا سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے تشویش کا موضوع تھا، تبھی سے اس بات کی جانچ کی جا رہی تھی کہ آخر مشتبہ افراد کے پاس اتنی بڑی مقدار میں کارتوس کہاں سے آئے؟

اس معاملہ میں اترپردیش اے ٹی ایس کی ٹیم بھی سرگرم تھی۔اسی دوران اے ٹی ایس نے یہ کارتوس ان مشتبہ افراد کو پہنچانے والے سپلائر کو منگل کی دیر شام کانپور سے گرفتار کر لیا۔ملزم کا نام راگھویند ر سنگھ چوہان ہے، جو کانپور کے ہی گیتا نگر کا رہنے والا ہے۔تھانہ کاکادیو علاقے میں ہی ایل آر ایس آرمس اینڈ ایمیونشن کے نام سے اس کی اسلحہ کی دکان ہے۔اس سلسلہ میں پہلے گرفتار کئے جا چکے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران راگھویندر چوہان کا نام شک کے گھیرے میں آیا تھا ، اسی بنیاد پر اس کی ہتھیار کی دکان پر چھاپہ ماری کی گئی۔تفتیش کے دوران اس کی دکان میں بڑا  گھپلا پایا گیا۔ملزم چوہان نے میسٹن روڈ پر واقع کھنہ گن ہاؤس اور سیوا گن ہاؤس سے بڑی مقدار میں کارتوس خریدے تھے، لیکن اپنے اسٹاک رجسٹر میں ان کا اندراج نہیں کیاتھا ۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ چوہان کے ٹھکانے سے کئی افسران کی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں، جس کے سلسلے میں بھی جانچ کی جا رہی ہے۔اے ٹی ایس جاننا چاہتی ہے کہ ان کا استعمال کہاں کیا جا رہا تھا؟یہ مہریں ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کانپور، ہیلتھ آفیسر بلہور، مختلف گن ہاؤس اور تعلیمی اداروں کی ہیں۔اس کے علاوہ اس کے پاس سے کوٹرچت فروختگی رجسٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔چوہان کو لکھنؤ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس کارروائی کو اے ٹی ایس نے ڈی ایس پی منیش سونکر کی ٹیم اور ایس پی سٹی کانپور سومیدورما کی مدد سے مکمل کیا۔انچارج انسپکٹر (ریل بازار)ستیش کمار سنگھ اور اے ٹی ایس کے ایس آئی انیرودھ دوبے بھی اس ٹیم میں شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...