بارش سے شہریان کو راحت، بجلی گرنے سے دو اموات

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 30th April 2017, 2:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:29/اپریل(ایس او نیوز) شدت کی گرمی سے پریشان شہریان بنگلور سمیت ریاست کے دیگر علاقوں کے عوام کو ہلکی بارش سے راحت نصیب ہوئی۔ ہاسن اور کلبرگی میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے دو افراد فوت ہوگئے۔ بتایاجاتاہے کہ ہاسن کے وجئے نگر میں بی جے پرکاش اور کلبرگی کے افضل پولیس نے امبنا چنچولی بجلی گرنے سے فوت ہوگئے۔ گنگا وتی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے سبب40سے زائد مکانات کو نقصان ہوا اور آم سمیت کئی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ بلاری ضلع کے کوڈلگی کے علاوہ ہوسپیٹ تعلقہ میں شدید بارش سے 74بکرے ہلاک ہوگئے۔ بتایاجاتاہے کہ وجئے پور، باگلکوٹ، کوپل، بلاری، بلگاوی اور ہاویری کے آس پاس دس تا 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ٹمکور، بنگلور، چکبالاپور، چکمگلور اور چترادرگہ وغیرہ میں 11تا45ملی میٹر، میسور، منڈیا اور کولار میں صرف 1تا3ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق تملناڈو، کرناٹک،آندھرا اور اڑیسہ میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب بارش کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔