واشنگٹن میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 12:11 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں جمعرات کے روز چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا ایک اور دور شروع ہونے کے موقع پر کہا ہے امریکہ نے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا۔مذاکرات شروع ہونے سے پہلے چین کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ کو توقع ہے کہ بات چیت سے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہوں گے۔چین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ سٹیو منوچن کر رہے ہیں جب کہ چین کے وفد میں نائب وزیر اعظم لیو ہی شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں بیجنگ میں دو ہفتے قبل ہونے والے مذاکرات کا تسلسل ہیں اور یہ امریکہ اور چین کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو متوازن بنانے پر مرکوز ہیں۔ان مذاکرات کا ایک مقصد امریکہ اور چین کی جانب سے مارچ میں محصولات عائد کیے جانے کے بعد مکمل تجارتی جنگ سے بچنا ہے۔چین کے ساتھ سخت مذاکرات کے باوجود صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کی ٹیکنالوجی ایک بڑی کمپنی زی ٹی ای کی مدد کی کوشش پر کئی امریکی قانون ساز حیرت زدہ ہیں۔بدھ کے روز ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے سینیٹ کے ایک پینل کو بتایا کہ نفاذ قانون کے ادارے کو چین کی زی ٹی ای جیسی کمپنی کے بارے میں گہرے تحفظات ہیں جو امریکہ کی ٹیلی کمیونی کیشن مارکیٹ میں طاقت ور پوزیشن حاصل کرتی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر ایف بی آئی کرسٹوفر ورے نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے زی ٹی ای کی ملازمتوں میں ہونے والے نقصان میں مدد کا وعدہ کرنے سے پہلے، جسے امریکی پابندیوں کی وجہ سے فوری طور پر اپنی اہم کاروباری سرگرمیاں معطل کرنا پڑی ہیں، ایف بی آئی سے مشورہ کیا تھا۔زی ٹی ای کو امریکہ کے محکمہ تجارت کی جانب سے اپنی مصنوعات کے لیے امریکی پارٹس کی خرید پر پابندی کے بعد اپنا ایک پلانٹ بند کرنا اور اپنی اہم پیداواری سرگرمیوں میں کمی کرنا پڑی ہے۔زی ٹی ای اپنی مصنوعات ایران اور شمالی کوریا میں فروخت کرتا ہے جو امریکہ تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...