امین سیف اللہ بی پی ایل ٹورنامنٹ: ٹریک چارجرسیمی فائنل میں داخل؛ اگلے جمعہ کو کھیلا جائے گا سیمی فائنل اور فائنل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st March 2018, 8:29 PM | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

عجمان 31/مارچ (ایس او نیوز) جمعہ کو کھیلے گئے آخری لیگ میچوں کے بعد  ٹریک چارجر امین سیف اللہ بی پی ایل 2018 کرکٹ ٹورنامنٹ  کے  سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے، اس سے قبل تین ٹیمیں  این جی ٹی، کے ایم وارئیرس اور ڈی وی ایس یونائٹیڈ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔

جمعہ کو کھیلے گئے تین لیگ میچوں میں کے ایم وارئیرس نے ابوظبی رائیڈرس کو، ڈی وی ایس یونائیٹیڈ نے رکن الدین چیلنجرس کو اور این جی ٹی اسٹرائکر نے ٹریک چارجرس کو شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ ابوظبی رائیڈرس، رکن الدین چیلنجرس اور ٹریک چارجرس اپنے کھیلے گئے تینوں میں میچوں میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں اور نتیجتاً رن ریٹ کی بنیاد پر  ٹریک چارجرس کو سیمی فائنل میں داخل ہونے کا موقع ملا۔

پہلا میچ ابوظبی رائڈرس اور کے ایم واریئر کے درمیان کھیلا گیاتھا ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے ایم واریئر نے 19.5اوروں میں 132 رن بنائے ۔میچ میں کپتان شہزاد اکرمی اور سید رافع بافقی نے آخری اوروں میں اچھی بلے بازی کا مظاہرہ پیش  کرتے ہوئے ٹیم کو ایک حدتک اچھے اسکور تک  پہنچایا ۔ مخالف ٹیم کے سید نورالمبین اور سید اعجاز صدیقہ نے اچھی گیند بازی کی اور تین، تین وکٹیں  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ حالانکہ اسکور زیادہ بڑا نہیں تھا، مگر اس کے بائوجود ابوظبی رائڈرس کی اننگز شروع سے لے کرآخر تک بے حد  خراب رہی  اور پوری  ٹیم ۷۰ رنوں کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی ۔  ناگراج نائک نے  تباہ کن گیندبازی کرتے ہوئے  اپنے تین اوورں میں پانچ رن دیکر ۴ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا اور اس طرح یہ میچ 52 رنوں سے کے ایم وارئیرس نے جیت لیا ۔ ناگراج نائک کو مین اف دی میچ  کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 

دوسرا میچ رکن الدین چیلنجر اور ڈی وی ایس یونائٹید کے درمیان کھیلا گیا ۔ ڈی وی ایس یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ۲۰ اوورو ں میں ۹ وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۵ رن بنائے جس میں عبدالمقیط کوچاپو کے ۳۶ اور معتصم جاکٹی کے ۵۵ رن شامل ہیں ۔ جعفر صادق شاہ بندری نے تین وکٹ حاصل کئے ۔ رکن الدین چیلنجر کے لئے یہ بڑا چیلنج تھا لیکن وہ اس میچ  کو بھی  جیت میں تبدیل کرنے میں  ناکام رہے ۔ ذاکر رکن الدین کے ۲۳ ‘ سمیع اللہ ائیکری کے ۲۷ اور جعفر توصیف قاسمجی کے ۲۳ رن کے باو جود مقررہ ۲۰ اووروں میں پوری ٹیم ۱۴۹ رن ہی بنا پائی ‘ عبدالمقیط کوچاپو نے آل راؤنڈ کا کردگی پیش کرتے ہوئے چار وکٹ اور معتصم جاکٹی نے بھی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے تین وکٹ حاصل کئے اس طرح یہ میچ ڈی وی ایس یونائیٹیڈ نے ۱۶ رنوں سے جیت لیا ۔ عبدالمقیط کوچاپو کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ 

تیسرا میچ  این جی ٹی اسٹرائکر اور ٹریک چارجر کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے این جی ٹی کے بلے باز عبادہ برماور نے دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے ۳۷ گیندوں پر ۱۰ چھکوں او ر ۵ چوکوں کی مدد سے ۹۶ رن بنائے اس کے علاوہ صفوان شانو نے بھی ۳۱ رن بنائے اس طرح ٹیم نے  ۲۱۰ رنوں کا پہاڑ نما ا اسکور کھڑا کردیا ۔ میچ میں ٹریک چارجر کے  شمعون شاہ بندری نے ہیٹ ٹرک بھی لی، مگر این جی ٹی کو بڑا اسکور کھڑا کرنے سے نہ روک سکے۔ ایک مضبوط اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے ٹریک چارجر نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اس کے بلے باز خاص کر نعمان طاہرہ  نے دھواں دار بلے بازی کی اور ۳۰ گیندوں پر ۵ چھکوں اور ۴ چوکوں کی مدد سے ۶۰ رن بنائے ۔ اس کے علاوہ محبوب رضا اور شیس ملا نے بھی بالترتیب ۴۱ اور ۲۵ رن بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت کے قریب تک لے آئے لیکن ان تمام کی کوشش کو این جی ٹی بولروں نے کامیاب ہونے نہیں دیا اور آخری اوو ر میں طحہ معلم نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے  ٹریک چارجر کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ ایک دلچسپ اور سخت مقابلے میں  میچ این جی ٹی اسٹرائکر نے صرف ۴ رنوں سے میچ جیت لیا ۔ لیکن چونکہ  ٹریک چاجر کا رن ریٹ دیگر تین ہارے والی ٹیموں کے مقابلے میں کافی اچھے تھے، اُسی بنیاد پر یہ ٹیم بھی سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔  این جی ٹی اسٹرائکر کی طرف سے عبادہ‘عبدالرحمن اور صفوان شانونے دو دو وکٹ حاصل کئے  عبادہ کو مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ 

امین سیف اللہ بی پی ایل 2018 کا سیمی فائنل اگلے جمعہ ۶ اپریل صبح این جی ٹی اسٹرائکر اور ٹریک چارجر کے درمیان اور دوپہر میں کے ایم واریئر اور ڈی وی ایس یونائیٹیڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ، جبکہ اسی  شام ۷ بجے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...