ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہلاک، 13 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 12:39 PM | عالمی خبریں |

ٹورنٹو،23؍جولائی (ایجنسی) کینیڈا کی پولیس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک لڑکی ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ فائرنگ اتوار کی شب ڈینفرتھ اور لوگن ایوینیوز کے علاقے میں ایک ریستوران کے نزدیک ہوئی اور حملہ آور بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔اس واقعے کے بعد کچھ زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ خالی کروا لیا ہے۔

تاحال واضح نہیں کہ یہ فائرنگ کیوں ہوئی اور پولیس نے عینی شاہدین سے سامنے آنے کی اپیل کی ہے۔مقامی صحافی جیریمی کوہن نے ٹوئٹر پر علاقے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’زخمی کئی گلیوں میں موجود ہیں۔‘

واقعے کے وقت علاقے میں موجود جوڈی سٹین ہائر نے سی بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ایک ریستوران میں موجود تھیں جب انھوں نے دس سے پندرہ پٹاخوں کی آوازیں سنیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’پھر ہمیں باہر سے لوگوں سے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔‘

 

ایک نظر اس پر بھی

فتح تحریک کا حماس پر اسرائیل کے ساتھ سازباز کا الزام

فلسطینی تحریک ’فتح‘ نے ’حماس‘کی قیادت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ سازباز کی ہے اور وہ پناہ گزینوں کی واپسی کے حق سے دست بردار ہو گئی ہے۔ جمعے کی شام جاری ایک بیان میں فتح تحرتیک کا کہنا ہے کہ حماس تنظیم ٹرمپ انتظامیہ اور نیتین یاہو کی حکومت کو پیغامات بھیج رہی ...

اسلام مخالف اے ایف ڈی دوسری سب سے بڑی جماعت، جائزہ رپورٹ

ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف دائیں بازوں کی سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ یا اے ایف ڈی، جرمنی کی دوسری سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اس جائزے کے مطابق حکومتی اتحاد اپنی حمایت کھو رہا ہے۔ جرمن براڈ کاسٹر ARD کی طرف سے کرائے جانے والے عوامی جائزے کے ...

رافیل معاملے میں فرانس کے سابق صدر نے کیا مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش ’’حکومت ہند نے دیا تھا ریلائنس کا نام‘‘

رافیل جنگی طیارہ سودے کے تعلق سے حکومت اور اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس میں جاری جنگ کے بیچ فرانس کے سابق صدر فرانسوااولاند نے نیاانکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کی طرف سے ہی سودے کے لئے انل امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس انڈسٹریز کے نام کی تجویز پیش کی گئی تھی ۔