ٹورنٹو: وین کے ذریعے روندے جانے سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2018, 1:05 PM | عالمی خبریں |

ٹورنٹو24اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس ا نڈیا )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک وین ڈرائیور نے شہر کے وسطی علاقے میں لوگوں کے ہجوم پر اپنی وین چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ٹورنٹو پولیس سربراہ مارک سونڈرز کے مطابق 25 سالہ ڈرائیور ایلک میناسیان نے "دانستہ طور پر" لوگوں کو وین کے ذریعے روندا جو کہ کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔ٹورنٹو پولیس نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر1بجے پر پیش آیا جب سفید رنگ کی ایک چھوٹی وین نے شہر کی یونگ اسٹریٹ پر پیدل چلنے والے افراد کو روند ڈالا۔مقامی اخبار ٹورنٹو سَن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک شخص کی تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ یہ پولیس کی حراست میں لیے جانے والے ڈرائیور کی ہے۔ پولیس نے مذکورہ اخبار کو تصدیق کی ہے کہ گرفتار شخص ہی چھوٹی وین چلا رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...