ثانیہ ڈبلیوٹی اے ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربرقرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2016, 10:48 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی ثانیہ مرزا نے چیک جمہوریہ کی اپنی جوڑی دار باربورا سٹراکووا کے ساتھ مل کر ٹوکیو میں پین پیسفک اوپن جیت کر ڈبلیوٹی اے خواتین ڈبلز رینکنگ میں اپناٹاپ مقام برقرار رکھا ہے۔ثانیہ کے 9730پوائنٹس ہیں اور وہ ڈبلز میں نمبر ایک کھلاڑی بنی ہوئی ہے،وہ اپنی سابق جوڑی دار مارٹینا ہگس(9725)سے پانچ پوائنٹس آگے ہے۔ثانیہ اور سٹراکووا نے اس سے پہلے گزشتہ ماہ سنسناٹی اوپن کے فائنل میں ہگس اور کوکو ویڈویگے کو شکست دی تھی۔ہندوستانی مرد کھلاڑیوں میں ساکیت مینینی سب سے زیادہ درجہ بندی کے واحد کھلاڑی ہیں۔یو ایس اوپن کے اہم ڈرا میں پہنچنے والے مینینی اگرچہ ایک مقام نیچے 138ویں مقام پر کھسک گئے ہیں۔اسپین کے خلاف حال میں ڈیوس کپ میں کھیلنے والے رامکمار رامناتھن ہندوستانیوں میں دوسرے نمبر کے واحد کھلاڑی ہیں،وہ بھی اگرچہ دس مقام نیچے 229ویں نمبر پر کھسکے ہیں۔گزشتہ کچھ وقت سے باہر چل رہے یوکی بھامبری 62مقام نیچے 282ویں نمبر پر لڑھک گئے ہیں۔مرد ڈبلز میں روہن بوپنا 18ویں مقام پر بنے ہوئے ہیں جبکہ لینڈر پیس چار پائیدان چڑھ 60ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...