کل سے مودی مسجد میں باقاعدہ نمازوں کاآغاز ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف دیڑھ ماہ میں مسجد کاڈھانچہ تیار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th May 2017, 2:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:24/مئی(ایس او  نیوز) شہر کے قلب ٹاسکر ٹاؤن میں واقع تاریخی مودی مسجد میں جمعہ 26 مئی سے باقاعدہ نمازوں کا اہتمام شروع ہوجائے گا۔گزشتہ دو سال سے اس مسجد کو شہید کرکے تعمیر کاکام جاری رہا۔ پچھلے تین چار ماہ سے انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس مسجد کی دیواروں اور چھت کو کافی تیزی سے تعمیر کیاگیا ہے۔ ماہ رمضان المبارک سے قبل ہی اس مسجد میں نمازوں کے سلسلے کو بحال کرنے کیلئے منتظمین نے تیاری کی تھی، انہی تیاریوں کے عین مطابق مسجد کی نچلی اور پہلی منزل پوری طرح تیار ہوچکی ہے، جس کے سبب منتظمین نے جمعہ کی نماز سے یہاں پابندی کے ساتھ نمازوں کے اہتمام کا فیصلہ کیاہے۔ مودی مسجد کا شمار شہر بنگلور کی چند قدیم مساجد میں کیاجاتا ہے۔بنگلور کے ایک مخیر مودی خاندان نے یہ مسجد تعمیر کروائی تھی، جن کی نسبت سے اس مسجد کانام مودی مسجدرکھ دیا گیاتھا، جو اب بھی برقرار ہے۔کے ای ایف انفرااسٹرکچر کمپنی کی طرف سے اس مسجد کا کنٹراکٹ لے کر دیواریں اور چھت تعمیر کی جارہی ہے۔ 30 دن کے اندر مسجد کی پہلی، نچلی اور میزنین فلور تیار ہوگئے۔ اس کیلئے کے ای ایف انفرااسٹرکچر نے ایک بھاری کرین مسلسل مسجد میں کام کیلئے متعین کردی اور تیار شدہ چھت اور دیوار کے سلاب نصب کرتے ہوئے مسجد کے کام کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھایا۔ اس ٹیکنالوجی سے شہر میں تعمیر ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی عمارت ہے۔ ایک دیڑھ ماہ کے عرصہ میں اس قدر عالیشان عمارت کی تکمیل قابل ستائش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...