اچھے دنوں میں مہنگائی کی مارجاری،ٹماٹر نے کیا دہلی کوسرخ، 80روپے کلو تک ہوئی قیمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th November 2017, 11:30 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،24؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اچھے دنوں کالالی پاپ دکھاکرسرکارمیں آئی بی جے پی کی حکومت میں گیس سلینڈر،میٹرواورریل کرائے سے لے کرہرطرف مہنگائی کی مارجاری ہے ۔ملک کے دارالحکومت دہلی میں ٹماٹر کی قیمت نے لوگوں کو غصے سے سرخ کر دیا ہے۔دہلی کے خوردہ بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔آسمان چھوتے ٹماٹر کی قیمت نے سبزی کا ذائقہ بگاڑ دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فراہمی میں کمی کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ٹماٹر کی قیمت میں کافی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق اہم پیداواری ریاست کرناٹک کے بنگلور میں ٹماٹر کا خوردہ دام 45 سے 50 روپے فی کلو گرام تک پہنچ چکا ہے۔میزورم کے ایجل میں 95 سے 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔آزاد پور منڈی کے ٹماٹر تاجر یونین کے صدر اشوک کوشک نے کہاکہ کرناٹک اور مدھیہ پردیش کی حالیہ برسات کی وجہ سے ٹماٹر کی دستیابی کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ٹماٹر کی 90فیصد فصل خراب ہو چکی ہے۔کسانوں نے دوبارہ بوائی کی ہے۔اس فصل کو آنے میں 15 سے 20 دن لگیں گے۔آزاد پور منڈی میں ٹماٹر 40 سے 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔خوردہ قیمت سے اس سے کہیں زیادہ ہیں۔دہلی کے خوردہ بازاروں میں مختلف مقامات پر ٹماٹر 70 سے 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ایک سال پہلے اس مدت میں ٹماٹر کی قیمت 30 سے 35 روپے کلو تھی۔کوشک کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت میں اس وقت ٹماٹر کی فراہمی تقریبا 25 فیصد کم ہے۔دہلی میں چھ بڑی منڈیوں میں روزانہ 225 سے 250 ٹن ٹماٹر کا کاروبار ہوتا ہے۔اس وقت یہ گھٹ کر 170 سے 180 ٹن رہ گیا. تاجروں کا کہنا ہے کہ کچھ ٹماٹر اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ سے بھی آ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...