ایمرجنسی سے بھی بدترہے آج کی صورتحال:ارون شوری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 10:50 PM | ملکی خبریں |

ممبئی:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ایمرجنسی لگانے کا بہت افسوس تھا لیکن آج کی صورتحال تو 1975-77کے حالات سے بھی زیادہ سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہو جائے اور ہر سیٹ پر بی جے پی امیدوارکے مقابلے اپنا ایک امیدوار اتارنے کے اصول پر عمل کرے تو 2019لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وجے رتھ کو روکاجاسکتاہے۔شوری یہاں ٹاٹا لٹریچر فیسٹیول میں’ عدالتی نظام کے اندر خطرہ ‘پرمنعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ 1975میں ایک بہتر اور مستحکم اپوزیشن تھا لیکن آج اپوزیشن منتشرہے،میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اندرا اور نریندر مودی کے درمیان فرق یہی ہے کہ اندرا کو اپنے کئے پر افسوس تھا۔شوری نے کہا کہ آج کوئی افسوس نہیں ہے۔اندرا کے معاملے میں میں محسوس کرتا ہوں کہ اگرچہ انہوں نے تقریبا 175000لوگوں کو جیل میں ڈالا ، اس حقیقت کے باوجود وہ حد سے واقف تھیں،کہ اس سے آگے نہیں جاناہے،آج حد کولے کر کوئی سوچ یا سمجھ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...