آج رویت ہلال کا کوئی امکان نہیں 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th May 2017, 2:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:25/مئی(ایس او نیوز) بروز جمعہ ۹۲شعبان المعظم 1438ہجری مورخہ 26/ مئی 2017 سورج شام 6-41 بجے اور چاند 7-21بجے غروب ہوں گے، حالانکہ چاند کی عمر سورج کے مقابلے 40منٹ بڑی ہوگی، مگر شفق کے مقابل 9/ منٹ چھوٹی ہوگی۔ چاند نظر آنے کیلئے سورج کے غروب ہوجانے کے بعد اس کا 49منٹ تک افق پر موجود ہونا اور اس کے ساتھ ہی چاند اور سورج کا درمیانی زاویاتی فاصلہ بھی 12ڈگری کا ہونا ضروری ہوتاہے۔یہ دونوں باتیں اس وقت ہوتی نظر نہیں آرہی ہیں۔ چاند کے نظر آنے میں شفق کی موجودگی کی رکاوٹ کا امکان صاف نظر آرہا ہے۔ ان سائنسی حقائق کی روشنی میں رمضان المبارک کے ہلال کی رویت عام ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ماہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ انشا ء اللہ بروز اتوار 28مئی کو ہوگا۔ لہٰذا تمام مسلمانوں کی خدمت میں رمضان کی آمد مبارک ہو۔اس سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ (ساحر ٹمکوری، ریٹائرڈ میٹریالوجسٹ، موبائل نمبر 9035936445)

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔