آج راہول گاندھی کے ہاتھوں 101 اندرا کینٹینوں کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th August 2017, 9:35 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:15/اگست(ایس او نیوز) کم قیمت پر عوام کو صبح ، دوپہر اور شام کا کھانا مہیا کرانے حکومت کی طرف سے بی بی ایم پی کے ذریعہ قائم کی جارہی اندرا کینٹین کا کل افتتاح عمل میں آئے گا۔ شہر میں بیک وقت 101 اندرا کینٹین کھولے جائیں گے۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کل صبح ساڑھے گیارہ بجے جئے نگر وارڈ میں آنے والے کنکنا پالیہ مین روڈ پر موجود اندرا کینٹین کا افتتاح کریں گے اور ساڑھے بارہ بجے نیشنل کالج میدان میں ہونے والے جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ بی بی ایم پی کی طرف سے شہر کے ہر وارڈ میں 28.5 لاکھ روپیوں کی لاگت سے اندرا کینٹین تیار کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کل 101اندرا کینٹین کھولے جارہے ہیں۔ اندرا کینٹین میں کھانے کی فراہمی کیلئے 27 خصوصی باورچی خانے تیار کئے گئے ہیں جہاں کھانے کی فراہمی کا کنٹراکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کی طرف سے بیک وقت تمام کینٹینوں میں کھانا مہیا کرایا جائے گا۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے بتایاکہ اندرا کینٹین کے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل ایپ بھی تیار کیاگیا ہے، اس ایپ کی مدد سے پانچ قریبی اندرا کینٹینوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے، اور ساتھ ہی ان کینٹینوں میں روزانہ دستیاب ہونے والے کھانے کی تفصیلات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔ ایک اندرا کینٹین میں سات افراد پر مشتمل عملہ صبح ساڑھے سات بجے سے کام کرے گا۔کینٹین میں صبح کا ناشتہ ساڑھے سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک ، دوپہر کا کھانا ساڑھے بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک اور رات کا کھانا ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک مہیا کرایا جائے گا۔ ناشتہ کیلئے پانچ روپے اور کھانے کیلئے دس روپے لئے جائیں گے ۔ ہر کینٹین میں کھانے کے معیار کی نگرانی کیلئے خصوصی ہیلتھ افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔ تمام کینٹینوں میں نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ کل ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ سدرامیا ، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، میئر پدماوتی ، بنگلور کے وزراء جناب روشن بیگ ، کے جے جارج ، رام لنگا ریڈی کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ ، ایس آر پاٹل، شہر کے تمام اراکین اسمبلی ، کارپوریٹرس وغیرہ شریک رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...