لندن: زخمی پولیس اہل کار کو بچانے کی کوشش کرنے والا دلیر وزیر،سوشل میڈیانے ہیروقرارردیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2017, 5:10 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن،23مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لندن حملے کے واقعے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے انسان دوستی کی اعلی اقدار کا مظاہرہ سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے برطانوی پولیس کے ایک اہل کار کو چھرے سے زخمی کیے جانے بعد مذکورہ رکن فوری طور پر اس اہل کار کے پاس پہنچا اور اْس کے منہ پر اپنا منہ رکھ کر مصنوعی تنفس کے ذریعے موت کے منہ میں جانے سے بچانے کی بھرپور کوشش کرتا رہا۔ تاہم پولیس اہل کار جانبر نہ ہو سکا۔ تصویر میں امور خارجہ کے وزیر اور برطانوی دار العوام کے رکن ٹوبیاس ایلوْڈ پولیس اہل کار کے فوت ہوجانے پر انتہائی رنجیدہ حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ ایلوْڈ نے اپنے طور مصنوعی تنفس کے ذریعے اس پولیس اہل کار کی مدد کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ان کی یہ کاوش اسے موت کے منہ میں جانے سے نہ بچا سکی۔حیرت انگیز اتفاقی امر ہے کہ ایلوْڈ کا بھائی جان 2012 میں انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں ہونے والے دہشت گرد دھماکوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا.. اور اب وہ خود اس دہشت گرد حملے کے عینی شاہد بن گئے۔ برطانوی وزیر کے مطابق حملہ آور نے پولیس اہل کار پر چھرے کے 4 یا 5 وار کیے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایلوْڈ نے واقعے کے بعد ایک گھنٹہ جائے حادثہ پر اْن ڈاکٹروں کے ساتھ گزارا جو پولیس اہل کار کی جان بچانے کی کوشش کر رہے تھے اور اْس کے دم توڑنے تک ایلوْڈ اسی جگہ موجود رہے۔سوشل میڈیا پر برطانوی حلقوں نے وزیر ایلوْڈ کو ”ہیرو“ قرار دیا۔ ایک ایسے وقت میں جب پولیس حملہ آور کی جانب فائرنگ کر رہی تھی ایلوْڈ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر زخمی پولیس اہل کار کی زندگی بچانے کی کوشش کی۔ جائے مقام پر لی جانے والی تصویر میں ایلوْڈ کی پیشانی پر خون کے دھبّے بھے نظر آرہے ہیں۔جنوبی انگلینڈ کے شہر بورنموتھ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اور وزیر ٹوبیاس ایلوْڈ برطانوی فوج کے سابق اہل کار ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...