یوم مادر کے موقع پر ماں کے نام ٹوئٹر پرسچن تیندولکر نے لکھا خصوصی پیغام
نئی دہلی، 14؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مدرز ڈے کے موقع پر ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے اپنی ماں کے نام خصوصی پیغام لکھا ہے۔واضح رہے کہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں یوم مادر کے طور پر منایا جاتا ہے۔سچن نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے،دنیا کے لیے آپ میری ماں ہیں، لیکن میرے لیے آپ میری دنیا ہیں۔ادھر، اس خاص دن پر وریندر سہواگ نے بھی اپنی ماں کے نام پیغام لکھا ہے۔سہواگ نے ٹوئٹ کیا،مجھے پہلی نظر میں محبت ہونے پر اعتماد ہے، جب میں نے پہلی بار اپنی آنکھیں کھولیں ،تبھی سے مجھے اپنی ماں سے بہت پیار ہے۔اس پیغام کے ساتھ سہواگ نے اپنی ماں کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔