بھٹکل میونسپالٹی دوکانوں کی بڑے کرایے پرنیلامی پر آج بھٹکل میں ہنگامہ ؛ ایک شخص پر دل کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2016, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/اگست(ایس او نیوز) اونچی بولی کے چلتے اپنی دوکان کھونے والے ایک دوکاندارکو آج صبح ہلکے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اسپتال میں داخل کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی بھٹکل بلدیہ دوکانوں کی نیلامی کے متعلق ساحل آن لائن نے تفصیل سے خبر شائع کرتے ہوئے جن خدشات کا ذکر کیا تھا ، دوسرے ہی دن سے اس کی کڑیاں کھلنی شروع ہوگئی ہیں۔ نیلامی میں لگائی گئی اونچی اونچی بولیوں اور دوکان کھونے کا درد الگ الگ صورتوں میں ظاہر ہونے لگاہے۔ بلدیہ دوکانوں کی نیلامی آہستہ آہستہ سنسنی خیز ہونے کا عندیہ دے رہی ہے، کیونکہ آج ایک دوکاندار جیسے ہی اسپتال میں علاج کے لئے داخل ہوا تو میونسپالٹی کی دوکانوں کے کرایہ دار مشتعل ہوگئے اوراپنی اپنی دوکانیں بند کرکے احتجاج پر اترگئے ۔ غورطلب بات یہ ہےکہ بی جے پی کے مقامی لیڈران ان دوکانداروں کا بھرپور ساتھ دیتے دیکھے گئے۔

گذشتہ 29سالوں سے بلدیہ کی ایک دوکان کو کرایے پر چلانے والے رام ناتھ بلیگار پیر کو ہوئی نیلامی میں اپنی دوکان سے محروم ہوگئے تھے، 1900روپئے کرایے کی دوکان کی بولی 16000ہزارروپئے تک پہنچی تو انہوں نے اپنی بولی روک دی۔ جس کے نتیجے میں ان کی دکان کسی اور کے نام چلی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ  دن بھر دوکان کھونے کی فکر  میں مبتلا رام ناتھ ڈپریشن کا شکارہوگئے، جس کی بنا پران پر ہلکا دل کا دورہ پڑگیا اور انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ فی الحال ان کی صحت ٹھیک بتائی گئی ہے، البتہ رام ناتھ پر دل کا دورہ پڑنے کی خبر نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملتے ہی آج منگل کومیونسپالٹی دوکانوں کے پرانے کرایہ دار اپنی اپنی دوکانوں کو بند کرکے اسپتال کے صحن میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔ بی جے پی لیڈر گوند نائک، کرشنا نائک آسارکیری وغیرہ نے بھی اسپتال پہنچ کر پرانے کرایہ داروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گوند نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ دوکانوں کی نیلامی کے لئے ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیا ہے، لیکن اسی بلدیہ کے حدود میں موجود ایک عمارت کو نکال باہر کرنے کا بھی ریاستی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے، مگر ہائی کورٹ کے اُس حکم کو نظر انداز کیا گیا ہے،جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ افسران کس طرح متعصبانہ رویہ اپنا رہے ہیں ۔

پیر کومیونسپالٹی دکانوں کی نیلامی پرساحل آن لائن کی ایک خاص رپورٹ:

یہاں سے تمام دوکاندار آسارکیری کی وینکٹ رمن مندر ہال میں پہنچ کر انگڑی کارر ہت رکشھنا ویدیکے کے بیانر تلے میٹنگ کی۔ وہاں ویدیکے کے صدر موہن نائک ، رکشایونین کے صدر وینکٹیش نائک اور بی جے پی لیڈرکرشنا نائک آسارکیری نے خطاب کرتے ہوئے دوکانداروں سے کہاکہ دوکاندار اپنا حوصلہ نہ کھوئیں، زندگی قیمتی ہے، اب بھی موقع ہے ، قانونی چارہ جوئی کرسکتے ہیں، دوکانیں اپنی تحویل میں لئے جانے سے پہلے ہی نیلامی کے علاوہ بلدیہ کی طرف سے کئی ساری غلطیاں سر زد  ہوئی ہیں، اس بنیاد پر ہمیں اُمید ہے کہ عدالت میں ضرورانصاف ملے گا، انہوں نے کہا کہ تمام دوکاندار متحد ہیں، جس طرح کا بھی چیلنج ہے ہم اس کا سامنا کریں گے۔ یہاں سے احتجاجیوں نے پولس تھانہ پھر بھٹکل بلدیہ پہنچ کر میمورنڈم پولس انسپکٹر اور میونسپل چیف آفسر کومیمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ کچھ خفیہ ہاتھوں کی وجہ سے دوکاندار اپنی پرانی دوکانوں سے محروم ہوگئے ہیں، 117فٹ  دوکان کو 100800روپئے والی بولی اس کی دلیل ہے، میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طورپر ہر ایک دوکان کا کرایہ طئے کرے اور تمام  پرانے دوکانداروں کو ہی دکانیں لوٹائیں۔ بھٹکل پولس اسٹیشن میں پی ایس آئی ریوتی نے اورمیونسپالٹی میں بلدیہ چیف آفیسر رمیش نے میمورنڈم وصول کئے۔

چیف آفیسر کی وضاحت:بلدیہ چیف آفیسر رمیش نے نیلامی کے متعلق ہورہی ہنگامہ خیزی پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ دوکانوں کے متعلق 2009میں سرکاری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ شق 3کے تحت پرانے دوکانداروں کو موقع دیا جائے۔ اسی حکم نامےکے تحت بلدیہ کی طرف سے تمام دکانوں کی پیمائش کرکے فہرست تیار کی گئی تھی اور تفصیلات ڈپٹی کمشنر کو روانہ کی گئی تھی ، لیکن وہ فائل ڈی سی دفترمیں ہی پڑی رہی اور سن 2015میں ریاستی ہائی کورٹ نے تمام  دوکانوں کی نیلامی کا حکم دیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں موجود متعلقہ آفسران کی توجہ اس جانب  دلائی گئی تھی کہ بھٹکل بلدیہ کی پرانی فائل وہاں باقی ہے اس کو دھیان میں رکھا جائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...