مودی سرکارکے خلاف ترنمول کی ریلی، کانگریس ،عام آدمی پارٹی سمیت بارہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران حصہ لیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2019, 12:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی18جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ترنمول کانگریس کی ہفتے کو کولکاتہ میں ہونے والی زبردست ریلی میں 12سیاسی پارٹیوں کے لیڈر حصہ لیں گے۔ترنمول کے عوامی جلسے کا مقصد لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو اقتدار سے بے دخل کرنا،وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹانا اور اپوزیشن کو متحد کرنا ہے۔اس زبردست ریلی میں بائیں بازو کی پارٹیوں کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتابینرجی کی قیادت میں ہونے والی اس ریلی میں یشونت سنہا،ارون شوری،شتروگھن سنہا،ہاردک پٹیل،جگنیش میوانی وغیرہ لیڈروں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق اس ریلی میں 40لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا ہدف رکھاگیا ہے۔اس کے لیے چار لاکھ لوگ پہلے ہی کولکاتہ پہنچ چکے ہیں۔اس کے علاوہ کئی اہم لیڈر بھی پہنچ گئے ہیں اور جمعہ کو سبھی لیڈروں کے یہاں پہنچنے کی امیدہے۔ریلی میں کانگریس سے ملکاارجن کھڑگے ،ابھیشیک منوسنگھوی،سماجوادی پارٹی سے اکھیلیش یادو،بہوجن سماج پارٹی سے ستیش مشرا،راشٹریہ جنتا دل سے تیجسوی یادو،راشٹریہ لوک دل سے اجیت سنگھ اور جینت چودھری،لوکتانترک جنتا دل سے شردیادو،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے شرد پوار،تیلگودیشم پارٹی سے چندربابو نائیڈو،جنتا دل سیکولر سے ایچ ڈی کمارسوامی،سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا،نیشنل کانفرنس سے فارق عبداللہ،عمر عبداللہ ،عام آدمی پارٹی سے اروند کیجریوال،ڈی ایم کے سے ایم کے اسٹالن وغیرہ حصہ لیں گے۔یہ سبھی لیڈر اسٹیج پر موجود رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ریلی کی کامیابی سے اپوزیشن متحد ہوگا اور بی جے پی کو الیکشن میں ہرانے کے لیے حکمت عملی تیارکی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔