ٹیپو سلطان جینتی حسب روایت منائی جائے گی: نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 8:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍اکتوبر(ایس او نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے واضح کردیا ہے کہ بی جے پی کی مخالفت کی پرواکئے بغیر ریاستی حکومت کی جانب سے امسال بھی ٹیپو سلطان جینتی کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جائے گا۔

آج جمکھنڈی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیپو سلطان جینتی کی مخالفت بی جے پی شروع سے ہی کرتی آرہی ہے۔اسی لئے اس کی مخالفت کی پروا نہیں کی جائے گی اور حسب روایت اس تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی میں بڑے پیمانے پر بغاوت پھوٹ پڑنے کے متعلق یڈیورپا کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یڈیورپا چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح وزیر اعلیٰ بن جائیں ، ان کو ہمیشہ وزیراعلیٰ کی کرسی خواب میں نظر آتی ہے، اسی لئے حکومت کو گرانے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر مرتبہ انہیں ناکامی ہی ہاتھ لگی ہے، مایوسی کے عالم میں وہ اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ایسے بیانات پر کانگریس کوئی اہمیت نہیں دے گی۔

پرمیشور نے کہاکہ بلاری پارلیمانی حلقے سے کانگریس نے رکن کونسل وی ایس اگرپا کو امیدوار کافی سو چ سمجھ کر بنایا ہے۔ ان کے والمیکی طبقے وابستہ عوام کی بڑی تعداد اس حلقے میں آباد ہے۔اس بنیاد پر کانگریس پارٹی کو یقین ہے کہ اس بار بلاری حلقہ وہ بی جے پی سے چھیننے میں کامیاب رہے گی۔ پرمیشور نے کہاکہ مقامی پارٹی قائدین اور کارکنوں سے مشورے کے بعد ہی اگرپا کا انتخاب کیاگیا ہے۔ یہ بات غلط ہے کہ اگرپا کو امیدوار بنائے جانے کے سبب بلاری کی پارٹی یونٹ میں ناراضی پائی جاتی ہے۔ بلکہ پارٹی کے سبھی قائدین اور کارکن متحد ہوکر اگرپا کی کامیابی میں لگے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کل رات ڈاکٹر پرمیشور نے اچانک اولڈ ہبلی پولیس تھانے کا غیر متوقع دورہ کیا اور یہاں پر فائلوں کی جانچ کی، پولیس تھانوں میں روزانہ حاضری دینے والے غنڈہ عناصر کے بارے میں بھی انہوں نے جانکاری حاصل کی اور پولیس حکام کو ہدایت دی کہ ہبلی میں جرائم کی روک تھام کے لئے سخت قدم اٹھائیں۔ اس موقع پر ہبلی کے پولیس کمشنر ایم این ناگراج ، اے سی پی پٹھان اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔