10 نومبر کو ٹیپو جینتی ہر صورت میں منائی جائے گی امن شکن حالات کے لئے بی جے پی ہی راست ذمہ دار: جئے مالا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th November 2018, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍نومبر(ایس او نیوز) شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان کا جنم دن 10 نومبر کو ہر صورت میں سرکاری طور پر منا یا جائے گا، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلان ریاستی وزیر برائے کنڑا اینڈ کلچرل ڈاکٹر جئے مالا نے کیا۔بروز ہفتہ ودھان سودھا میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی جینتی منانا ہمارا فرض ہے۔ جو ہر صورت میں انجام دیا جائے گا، ٹیپو جینتی کی مخالفت کرتے ہوئے کوئی ناخوشگوار واقعہ اگر رونما ہوگیا تو اس کی راست ذمہ داری بی جے پی پر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی قائدین اپنے دور اقتدار میں ٹیپو جینتی تقاریب میں شریک رہے۔ یہ باتیں تمام کو معلوم ہیں۔ ایک دن کی ٹیپو جینتی تقریب سے اگر عوام کو تکلیف و اذیت پہنچائی گئی تو بی جے پی ذمہ دار ہوگی، عوام کی حفاظت کرنا ہمارا کام ہے۔ قانون اور نظم ونسق کی بدحالی کے ذمہ دار بی جے پی والے ہوں گے۔ انہوں نے کہاٹیپو جینتی کی سرکاری تقریب میں وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء شرکت کریں گے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ آج ٹیپو جینتی کے سلسلہ میں کوئی بھی اجلاس نہیں ہوا، یوم اطفال کے حوالے سے اجلاس میں تبادلہخیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کی مناسبت سے14 نومبر کو یوم اطفال منا یا جائے گا۔گزشتہ3سال سے ریاستی حکومت یوم اطفال بنام بچوں کا تہوار منارہی ہے ۔ اس مرتبہ بھی منایا جائے گا۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں بچوں کاتہوار منایا نہیں جاتا صرف کرناٹک میں منایاجاتا ہے ۔اس پروگرام کے لئے ریاست کے 47محکمہ جات تعاون کررہے ہیں ۔30اضلاع کے بال مندر (بچوں کے گھر) کے ذریعہ بچوں کو تربیت دی جارہی ہے ۔اس پروگرام میں ریاست کے 650 طلبہ ثقافتی پروگرام پیش کریں گے ۔ 3ہزار سے زائد بچے شرکت کریں گے ۔ 10نومبر کو بچوں کے اشعار، کہانیوں پر مشتمل ایک کتاب بنام ’’سنکلپا‘‘ وزیراعلیٰ کے ہاتھوں جاری کی جائے گی ۔بہادر اور کامیاب بچوں میں گورنر کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔کن بچوں کوانعامات دئے جائیں گے اس کا فیصلہ 5نومبر کو کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ریاستی وزیر برائے حج و اقلیتی امور بی زیڈ ضمیراحمد خان ودیگر افسر شریک رہے ۔ذرائع نے بتایا کہ جئے مالا کی صدارت میں ٹیپو جینتی منانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد بی زیڈ ضمیراحمد خان نے وزیراعلیٰ کے رہائشی دفتر میں کمارسوامی سے ملاقات کرتے ہوئے تمام باتوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک اور اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔