نئے سال کے جشن کیلئے سخت حفاظتی انتظامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2017, 11:54 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:9 ؍دسمبر(ایس او نیوز)گزشتہ سال خواتین کے ساتھ اجتماعی بدسلوکی جیسے واقعات کو اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر رونما ہونے سے روکنے کے لئے شہر کی پولیس سخت حفاظتی اقدامات کررہی ہے، اس سلسلے میں پولیس کمشنر سنیل کمار نے بریگیڈ روڈ، ایم جی روڈ اور چرچ اسٹریٹ جیسے مقامات پر جہاں سال نو کے استقبال کے لئے کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ ہفتے دو اجلاس طلب کئے تھے، ڈپٹی کمشنر آف پولیس(سنٹرل) چندرگپتا کے مطابق بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہجوم پر نظر رکھنے کے لئے افزود پولیس عملہ کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی ایک مقام پر لوگ اکٹھا نہ ہوں، بریگیڈ روڈ پر آنے جانے کے لئے داخلہ اور نکاسی کے مقام پر ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لئے پولیس دستہ نگرانی کرے گا، ہجوم پر نظر رکھنے کے لئے واچ ٹاور بنائے جائیں گے، جہاں سے مسلح پولیس لوگوں پر نظر رکھے گی، ڈرون کیمرہ کے ذریعہ لوگوں کی آمد ورفت کی ویڈیو عکس بندی کے علاوہ 250 سی سی ٹی ویجزوقتی کیمرے نصب کئے جائیں گے، انفنٹری روڈ پولیس کمشنرکے دفتر میں بنے مرکز سے ویڈیو عکس بندی کی نگرانی کی جائے گی، اور کسی بھی مشتبہ حرکت پر فوراً علاقہ میں موجود پولیس افسران کو مطلع کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔