جے این یو میں بڑی تعدادمیں پولیس تعینات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th September 2018, 11:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جے این یو میں اتوار دیر رات جھگڑے کے بعد کیمپس کے مین گیٹ پر بڑی تعداد میں پولس اور پیراملٹری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے این یو میں امن کا ماحول دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے باہر کے لوگوں کے کیمپس آنے پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیمپ میں طلباء کو بغیر آئی کارڈ دیکھے داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اتوار کو رونما ہوئے واقعہ کے خلاف جے این یو ٹیچرس یونین اور طلباء یونین نے دیر شام گنگا ڈھابا سے چندر بھاگا تک مارچ نکالا۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات اے بی وی پی اور آئیسا کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔ جس میں دو درجن سے زیادہ کارکنوں کو چوٹیں آئی تھیں۔پولس نے دونوں طرف سے کل چھ ایف آئی آر درج کی ہے۔ جے این یو میں مسلسل بڑھ رہے تشدد کے واقعات کو دیکھتے ہوئے جے این یو انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے تحت انتظامیہ نے کیمپس میں اگلے حکم تک باہر کے لوگوں کو اندر آنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس حکم کے تحت کیمپس میں اب وہی لوگ اندر جاپائیں گے، جن کے پاس آئی کارڈ ہیں۔جے این یو میں ہوئی جھڑپ کے بعد انتظامیہ نے کیمپس میں سیکورٹی گارڈ کی تعداد بڑھا دی ہے، اس کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کو درست کرنے کے لئے یونیورسٹی کے اہم کیٹ پر سی آر پی ایف اور دہلی پولس کے جوانوں کی تعداد میں کافی اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...