بابو لال گور کے آگے جھکی بی جے پی ، کیلاش وجے ورگی کے بیٹے کو بھی ٹکٹ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th November 2018, 2:33 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال :8/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے جاری بی جے پی امیدواروں کی تیسری فہرست میں پارٹی نے معروف رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی بابو لال غور کی بہو کو ٹکٹ دیا ہے۔ بابو لال غور کی بہو کرشنا غور کے لیے پارٹی نے گوند پورا سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔کرشنا غور کو ٹکٹ ملنے سے پارٹی کے کچھ کارکن ناراض ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔بتا دیں امیدواروں کی تیسری فہرست بی جے پی نے جمعرات کو جاری کی تھی۔ اس فہرست میں پارٹی نے 32 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ 32 امیدواروں کی اس فہرست میں کنبہ پروری غلبہ رہی ۔ کرشنا غور کے لیے بی جے پی نے گوند پورا سے ٹکٹ دیا تو وہیں جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگی کے بیٹے آکاش کو اندور ۔3 سے امیدوار بنایا ہے۔ وہیں حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے راکیش چودھری کو بھنڈاور پریم چند گڈ کے بیٹے کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سابق وزیر اجے وشنوئی کی بھی واپسی ہوئی ہے اور انہیں ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بی جے پی نے 5 نومبر کو 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ وہیں دو نومبر کو بی جے پی نے 177 امیدواروں والی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ پہلی فہرست میں تین وزرا کے ٹکٹ کاٹ دئے گئے تھے۔ مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتیجے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کے ساتھ 11 دسمبر کو آئیں گے۔ صوبہ میں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ اسمبلی کی 230 سیٹیں ہیں۔سال 2013 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 165 سیٹوں پر جیت کے ساتھ اقتدار پر اپنا قبضہ جاری رکھا تھا۔ کانگریس محض 58 سیٹیں ہی جیت پائی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔