بی بی ایم پی میٹنگ میں تین خاتون کارپوریٹروں کا اقدام خود کشی،راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتنا کی طرف سے ہراسانی کی شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2017, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی ماہانہ میٹنگ میں آج اس وقت زبردست ہنگامہ مچ گیا جب راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتنا کی طرف سے خاتون کارپوریٹرکی مبینہ ہراسانی پر احتجاج کرتے ہوئے تین خاتون کارپوریٹروں نے میٹنگ کے دوران ہی اقدام خود کشی کیا۔ ہیگیرے وارڈ کی منجولانارائن سوامی، جے پی پارک کی ممتا واسو دیو اور ایچ ایم ٹی وارڈ کی آشا سریش نے فنائل پی کر خود کشی کی کوشش کی ۔ مقامی رکن اسمبلی منی رتنا کے رویہ پر یہ تمام احتجاج کررہی تھیں۔ آج جیسے ہی کونسل کی میٹنگ شروع ہوئی منی رتنا کی طرف سے خاتون کارپوریٹروں کو ہراساں کئے جانے اور منی رتنا کے حامیوں کی طرف سے ایک خاتون کارپوریٹر پر حملے کی کوشش کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اس حلقہ کی تینوں خاتون کارپوریٹروں نے احتجاج شروع کردیا ،جس کے نتیجہ میں زبردست ہنگامہ مچ گیا۔ کانگریس کی آشا سریش ، بی جے پی کی ممتا واسو دیو اور جنتادل (ایس) کی منجولا نارائن سوامی نے شکایت کی کہ منی رتنا کے حامیوں کی طرف سے بارہا انہیں پچھلے دو سال سے ہراساں کیا جارہاہے۔غیر ضروری طور پر ان کے خلاف پولیس تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ کانگریس کارپوریٹر آشا سریش کا حالانکہ کانگریس کارپوریٹروں نے ساتھ نہیں دیا، لیکن جنتادل (ایس) اور بی جے پی کارپوریٹروں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دھرنا دیا۔ اس مرحلے میں میئر پدماوتی نے خاتون کارپوریٹروں پر ہراسانی کی سخت مذمت کی اور کہاکہ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج اس وقت شہر میں نہیں ہیں جیسے ہی وہ لوٹیں گے رکن اسمبلی منی رتنا اور تمام کارپوریٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ اس مسئلے کو سلجھایا جائے۔اس مرحلے میں جنتادل (ایس) کے رکن کونسل پی اے شروانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں ایک خاتون کارپوریٹر پر حملہ ہوا ہے ، اسی لئے اس کیلئے ذمہ دار رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تھی، اب تک یہ کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟۔ اس مرحلے میں میئر نے شروانا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کونسل میں جھوٹ نہ بولیں۔ اس پروگرام سے وزیر اعلیٰ کے چلے جانے کے بعد یہ گڑبڑ ہوئی تھی، جس وقت وہ خود بھی موجود تھیں۔ جنتادل(ایس) رکن اسمبلی گوپالیہ نے کہاکہ خاتون اور درج فہرست کارپوریٹروں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کئے گئے ہیں، فوری طور پر ان تمام مقدمات کو واپس لیا جائے۔ کانگریس کارپوریٹر آشا سریش نے کہاکہ منی رتنا کے حامیوں کی طرف سے وارڈ میں انہیں کوئی کام کرنے نہیں دیاجارہاہے۔ بی بی ایم پی کے پروگراموں میں بھی کارپوریٹر کی بجائے منی رتنا کے نمائندوں کو طلب کرکے انہیں کارپوریٹر قرار دیاجارہاہے، خواتین پر اس طرح کی ز یادتی برداشت نہیں کی جانی چاہئے۔ اس مرحلے میں جے ڈی ایس اور بی جے پی کارپوریٹروں نے کونسل میں ہنگامہ کیا ۔شور شرابے کو بڑھتا دیکھ کر میئر نے کونسل کی میٹنگ کچھ وقت کیلئے ملتوی کردی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...