بھٹکل رکن اسمبلی کے ہاتھوں اپاہجوں کے درمیان سہ پہیہ سواریوں کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd November 2017, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/ نومبر (ایس اؤنیوز)محکمہ اپاہج اور بزرگ شہری فلاح وبہبود کے زیر اہتمام تعلقہ پنچایت دفتر کے صحن میں منعقدہ پروگرام میں رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے تعلقہ کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے 8 اپاہجوں میں سہ پہیہ سواریوں کی تقسیم کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نےکہاکہ فی سواری 70ہزارروپیوں کی امداد کی جاتی ہے۔ میری رکن اسمبلی کی میعاد میں اب تک 42اپاہج افراد کو سواریاں تقسیم کی گئی ہیں جو اب تک کی بھٹکل تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد ہونے کا دعویٰ کیا۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، پنچایت آفیسر سی ٹی نائک، منجوناتھ نائک، دیوی داس آچاریہ ، سریش نائک، بھاسکر موگیرو غیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...