امریکی باسکٹ بال ٹیم کے تین کھلاڑی چین میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 11:33 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 9نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی کالج باسکٹ بال کی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو چین کے شہر ہانگ ڑو کے ایک اسٹور سے مبینہ طور پر چیزیں چرانے کے الزام میں پکڑ لیا گیا ہے۔امریکی ٹیلی وڑن چینل ای ایس پی این نے بدھ کے روز بتایا کہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، لاس اینجلس کے تین کھلاڑیوں لی اینگیو بال، کوڈی رائلی اور ہیلن ہل کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی عمل کی تکمیل پر ہانگ ڑو میں ہی موجود رہیں۔پروگرام کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی ٹیم ہفتے کے روز جارجیا ٹیک کے خلاف کھیلے گی۔کیلی فورنیا یونیورسٹی ٹیم کے کوچ سٹیو الفورڈ نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اس واقعہ پر اس کے سوا کچھ اور نہیں کہہ سکتے کہ بال، رائیلی اور ہل ہفتے کے روز کا میچ نہیں کھیل رہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صورت حال سے آگاہ ہیں اور چینی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔پیک 12 کانفرنس کے سربراہ لیری سکاٹ نے اس صورت حال پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے امریکہ ہو یا کوئی بیرونی ملک، ہم اپنے طالب علم کھلاڑیوں سے اعلیٰ ترین معیاروں کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا پیک 12 کانفرنس کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...