ممبئی:دادر چوپاٹی پر3اسکول اسٹوڈنٹ سمندرمیں ڈوبے
ممبئی،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج صبح ہوئے دردناک واقعہ میں ممبئی کے دادر چوپاٹی علاقے میں 3اسکول اسٹوڈنٹ سمندر میں ڈوب گئے۔یہ حادثہ صبح 11:30بجے ہوا۔ان تینوں ہی طلبہ کی عمر13سے17سال کے درمیان تھی۔بتا دیں کہ ایسے ہی ایک حادثے میں کرناٹک کے بلگام ضلع سے تعلق رکھنے والے آٹھ کالج کے طالب علم آج مہاراشٹر کے سندھودرگ ضلع میں وایری سمندر کے قریب سمندر میں ڈوب گئے۔پولیس نے بتایا کہ طالب علم بے لگام واقع مراٹھا انجینئرنگ کالج کے 60طالب علموں کے گروپ کا حصہ تھے جو پکنک منانے آئے تھے،اگرچہ ان تین طالب علموں کو بچا تو لیا گیا تھا۔