سرسی میں ایک نوجوان پر تین افراد کا حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2017, 3:03 AM | ساحلی خبریں |

سرسی 20؍اگست (ایس او نیوز) سرسی کی سہیادری کالونی کے پاس واقع 3نمبر اسکول کے قریب تین افراد نے ایک نوجوان پر حملہ کردیا۔پرتھوی نارویکر کی طرف سے  پولیس میں درج شکایت کے مطابق جب دوپہر کے وقت وہ پیدل چلا جارہاتھا تو کار میں آنے والے تین لوگوں نے اسے گھیر لیا اور ہاتھ میں لوہے کا پنچ پہن کر اس کے سر پرمارنے کے بعد اسے قریب کے نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

شکایت میں ملزمین کے نام اونچلّی کے رہنے والے ارون نائک، روی تیج ریڈی اور شرینواس شیٹی بتائے گئے ہیں۔ سرسی پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔