مرکزی کاروباری ضلع میں مزید تین پارکنگ مقامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2017, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،25؍اپریل(ایس او نیوز) بی بی ایم پی بہت جلد شہر کے مرکزی تجارتی ضلع میں سواریوں کی پارکنگ کے لئے تین ہمہ منزلہ عمارتیں تعمیر کرنے والی ہے۔ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور کا کہنا ہے کہ جب ان عمارتیں کا استعمال شروع ہو جائے گا تو ،چونکہ یہاں بڑی تعداد میں سواریوں کے روکنے کی سہولت رہے گی ، شہر کے راستوں پر ٹرافک کے اژدھام پر اس کے ذریعہ قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ’’اس کے علاوہ شہر کی پولیس نے مختلف پولیس تھانوں کے سامنے روکی گئی ضبط کردہ سواریاں جن پر کسی نے دعویٰ نہیں کیا ہے ، انہیں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اب تک پولیس نے آٹھ ہزار سواریاں فروخت کردی ہیں‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی سواریوں کو فروخت کرنے کے لئے پولیس کو عدالت سے منظوری حاصل کرنا پڑتا ہے، عدالت کی اجازت حاصل ہوجانے کے بعد مزید سواریاں بھی فروخت کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ حادثات وغیرہ کے بعد ضبط کی جانے والی سواریاں اور وہ سواریاں جن پر کوئی دعویٰ نہیں کرتا، عام طور پر ٹرافک پولیس تھانوں کے سامنے کھڑی کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے راستے تنگ ہو جاتے ہیں۔جس وقت کے جے جارج ریاست کے وزیر داخلہ تھے تو ، اس طرح کی سواریوں کو روکنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر چار جگہوں کی نشاندہی کی گئی تھی،مگر اس منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔ماضی میں شہر کی پولیس نے اس طرح کی سواریوں کو روکنے کے لئے سنٹرل آرمڈ فورسس کے میدانوں کو استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی تھی، یہ منصوبہ اس وجہ سے ناکام رہا کیونکہ ، سی اے آر کے میدان عام طور پر مختلف پروگراموں کے لئے استعمال کئے جاتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اہم مسئلہ عوام کی طرف سے جگہ جگہ سواریاں روک دینے کا ہے۔اکثر گاڑیاں چلانے والے اپنی مرضی سے جہاں چاہے سواریاں روک دیتے ہیں۔مجسٹک کے علاقہ میں یہ وبا بہت عام ہے ، لوگ نو پارکنگ کے مقامات پر آڑی ترچھی سواریاں روک کر سنٹرل بس اسٹینڈ اور سٹی ریلوے اسٹیشن سے اپنے دوست احباب کو لینے کے لئے چلے جاتے ہیں اور واپسی میں ٹرافک پولیس کو ایک سو روپئے کا جرمانہ بھر کر سواریاں لے جاتے ہیں۔اے سی پی (ٹرافک) جنہوں نے اپارپیٹ سب ڈویژن میں خدمات انجام دی تھی نے ایک مقامی انگریزی اخبار کو بتایا کہ’’یہ لوگ ہماری بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے، اس سے پہلے کہ ہم انہیں نو پارکنگ کی جگہ سے سواریاں اٹھانے کہ لئے کہیں، فوراً وہ لوگ ایک سو روپئے نکال کر دیدیتے ہیں اور رسید طلب کرنے لگتے ہیں‘‘۔ان گاڑی سواروں کے لئے ، متعینہ پارکنگ مقامات پر اپنی سواریاں روکنے کے مقابلہ میں یہ شکل زیادہ آسان اور سستی لگتی ہے، پولیس افسر نے بتایا کہ’’پارکنگ کے متعینہ مقامات پر کاریں روکنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پارکنگ کے زیادہ پیسے بھی خرچ کئے جائیں اور سواریاں باہر نکالنے کے لئے وقت بھی ضائع کیا جائے۔اسی لئے وہ لوگ راستوں پر ہی گاڑیاں پارک کر دیتے ہیں اور صرف سو روپئے کا جرمانہ بھر کر چھوٹ جاتے ہیں‘‘۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے آس پاس عام طور پر صبح 5-30 سے 7-30 بجے کے درمیان نو پارکنگ کے مقامات پر بڑی تعداد میں کاریں روکی ہوئی نظر آتی ہیں۔پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کے ازالہ کے لئے یا تو لوگوں کو ازخود اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے یا پھر نو پارکنگ کی جگہوں میں سواریاں روکنے پر بڑی مقدار میں جرمانہ کی رقم لگائی جانی چاہئے جس کے خوف سے لوگ اپنی اس غلطی کا ازالہ کر سکتے ہیں اور اسی طریقہ پر نظم و ضبط کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...